پنجاب یونیورسٹی کی پروفیسر طاہرہ پروین قتل کیس میں گواہان 17جنوری کو طلب

جمعہ 11 جنوری 2019 15:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2019ء) سیشن عدالت نے پنجاب یونیورسٹی کی پروفیسر طاہرہ پروین قتل کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے دیگر گواہان کو 17جنوری کو طلب کرلیا ۔ ایڈیشنل سیشن جج عارف حمید شیخ نے قتل کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

تفتیشی رپورٹ کے مطابق مقتولہ پروفیسر طاہرہ پرین کی بیٹی کی مدعیت میں تھانہ مسلم ٹائون پولیس نے مقدمہ درج کیا،پروفیسر طاہرہ پروین کو پنجاب یونیورسٹی کے الیکٹریشن نے قتل کیا ،ملزم سجاد علی بجلی کا کام کرنے پروفیسر کی رہائش گاہ پر گیا جہاں پروفیسر گھر میں اکیلی تھی ،ملزم سجاد علی بے پیپر کٹر سے اس کا گلہ کاٹ دیا ۔

گھر سے بجلی کی تاریں برآمد ہوئی جس سے ملزم گرفتاری ہوا ۔ملزم سجاد گھر سے 100 امریکی ڈالرز، 10 ہزار پاکستانی روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر لے گیا ہے ۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر ملک امجد علی نے عدالت میں سرکاری گواہ پیش کیا۔تھانہ مسلم ٹائون کے ہیڈ کانسٹیبل افتخار حسین نے بتایا کہ میں نے ملزم سجاد علی سے 100امریکی ڈالر ،مقتولہ کا موبایل فون اور آلہ قتل برامد کیا ۔وکلاء کی جانب سے گواہ کے بیان پر جرح مکمل ہو گئی۔عدالت نے دیگر گواہان کو 17 جنوری کے لئے طلب کر لیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں