رائے ونڈ‘سکول ہیڈ ماسٹر کا پہلی جماعت کے طالب علم پر تشدد

بدھ 15 مئی 2019 15:26

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2019ء) رائے ونڈ کے علاقہ میں سرکاری سکول کے ہیڈ ماسٹر نے پہلی جماعت کے طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات کاآغاز کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول جناح آبادی تین مرلہ سکیم میں زیر تعلیم شمعون مسیح جو کہ پہلی جماعت کا طالب علم ہے کھیل رہا تھا کہ سکول ہیڈ ماسٹر محمد سلیم نے اپنے پاس بلایا لیکن شمعون کھیل کود کیو جہ سے تاخیر سے آیا جس پر سکول ہیڈ ماسٹر محمد سلیم نے تشدد کا نشانہ بنایا جس پر شمعون کی حالت بگڑ گئی اور بے ہوش ہوگیا شمعون کے والد سرور مسیح کی درخواست پر تھانہ سٹی رائے ونڈ میں سکول ہیڈ ماسٹر محمد سلیم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں