\اپنی ساس کو قتل کرنیوالا ملزم 18 سال بعد گرفتار

پیر 29 اپریل 2024 21:20

ٓ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) جنوبی چھائونی انویسٹی گیشن پولیس نے سسرالیوں کے گھر فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

انچارج انویسٹی گیشن پولیس جنوبی چھانی وقاص رفیق نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 18سال سے قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم پرویز کوضلع چکوال سے گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم 2006میں بیوی کی ناراضگی کی وجہ سے سسرالیوں کے گھر شدید فائرنگ کرکے فرار ہو گیا تھا،جس کے نتیجہ میں اس کی بیوی رقیہ،سسر امانت علی اور سالہ عمران شدید زخمی جبکہ ملزم کی ساس غلام فاطمہ ہلاک ہو گئی تھی۔انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں