لوڈ شیڈنگ کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے ،حکمران صرف خیالی پلاؤ بنانے میں مصروف ہے ‘سعدیہ سہیل رانا

اتوار 20 مئی 2018 17:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے 16 ,16گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا عذاب غریب عوام بھگت رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے استعمال کے روز مرہ کی اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں ،مہنگائی نے غریب آدمی کا کچومر نکال دیا ہے گردشی قرضہ دوبارہ بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صحت ، تعلیم اور امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے حکمران صرف خیالی پلاؤ بنانے میں مصروف ہے ۔انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کی کرپشن ہو رہی ہے ملک قرضوں میں ڈوب چکا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں