نا اہل حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان عملاً مسائلستان بن چکا ہے‘ڈاکٹر شاہد صدیق

پا نچ سا لہ جھو ٹ پر کھڑی ہو نے والی سیا سی عمار ت زمین بو س ہو نے والی ہے‘رہنما پی ٹی آئی کا کارکنو ں سے خطاب

اتوار 20 مئی 2018 17:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ ن لیگ کا دور حکومت ختم ہو نے والا ہے عوام عید سے قبل لیگی حکومت کے خا تمہ پر عید منا ئیں گے ،نوازشریف اور ان کے ’’ و فار دار‘‘ سب جیل جانے کی تیار ی کیلئے ابھی سے فکر شروع کر دیں کیو نکہ پا نچ سا لہ جھو ٹ پر کھڑی ہو نے والی سیا سی عمار ت زمین بو س ہو نے والی ہے ۔

ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے پی پی 167میں پا ر ٹی تقریب میں خطاب کر تے ہوئے کیا ۔انہو ں نے کہا کہ حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان عملاً مسائلستان بن چکا ہے،لاقانونیت اور کرپشن نے سب سے زیادہ ملک وقوم کو نقصان پہنچایا ہے،نام نہاد حکمران اقتدار کے مزے لوٹنے اور اپنے کاروبار بڑھانے کے سواکچھ نہیں کررہے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی نواز شریف پر کڑا وقت آیا انہوں نے اپنی پارٹی اور وفادار ساتھیوں سے بے وفائی کی اور راہ فرار اختیار کیا اس بار بھی اگر انہیں نیب ریفرنسز میں سزا سنائی گئی تو وہ جیل میں زیادہ دیر تک وقت نہیں گزاریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کے بجلی کے تمام منصوبے مال کھانے کے لیے تھے ، بجلی کا بحران کم ہو نے کی بجائے دن بہ دن بڑھ رہا ہے ، قرض لیگ نے اپنے سیاہ دور حکومت میں مہنگی شرائط پر 33کھرب 73 ارب کا اضافی قرضہ لے کر ملک قوم کو قرضوں کی زنجیروںمیں جکڑدیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں