چوہدری عبدالغفور کا مسلم لیگ (ن) سے باضابطہ لاتعلقی کااعلان
جمہوریت میں ادارے مضبوط ہوتے ہیں لیکن شریف خاندان ادارے کمزور ہوئے ہیں ‘ہم نے قربانیاں دیں لیکن ماروی میمن، دانیال عزیز اور طلال چودھری جیسے لوگ جو مشرف کیساتھ تھے، انہیں وزیر بنایا گیا،جتنی عمر باقی ہے پاکستان اور اداروں کے ساتھ ہوں، عوام ملک کے اداروں کو کمزور نہیں ہونے دے گی‘سابق صوبائی کی پریس کانفرنس
اتوار 24 جون 2018 18:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملک کا تین مرتبہ وزیر اعظم بننے والا پاکستان کے قومی اداروں کو تباہ کرنا چاہتا ہے ،ایسے انقلاب آئے گا ۔انہوںنے کہاکہ تین مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے شخص نے اداروں کے خلاف ہرزہ رسائی کی اور عالمی سطح پر ملک کو بدنام کیا ۔
جمہوریت میں ادارے مضبوط ہوتے ہیں لیکن شریف خاندان ادارے کمزور ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ شریف خاندان کا کوئی نہ کوئی فرد مشرف سے ملتا تھا، سب جانتے ہیں مشرف دور کے سامنے ڈٹ کر کون کھڑا رہا، ن لیگ قیادت نے انکار کیا تو میں بتائوں گا مشرف سے جاکر کون ملتا تھا۔انہوں نے کہا کہ ٹکٹ ہولڈر کرپٹ لوگوں کی حقیقت عوام کو بتائوں گا۔ا نہوںنے کہاکہ مشرف دور میں کوئی مائی کا لعل باہر نکلنے کو تیار نہیں تھا، ہم نے قربانیاں دیں لیکن ماروی میمن، دانیال عزیز اور طلال چودھری جیسے لوگ جو مشرف کیساتھ تھے، انہیں وزیر بنایا گیا۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف اور شہباز شریف کو غلط فیصلوں سے روکا تھا۔چوہدری عبدالغفور نے کہا کہ ن لیگ چھوڑ کر کسی جماعت میں نہیں جائوں گا، جتنی عمر باقی ہے پاکستان اور اداروں کے ساتھ ہوں، عوام ملک کے اداروں کو کمزور نہیں ہونے دے گی۔سابق صوبائی وزیر کے مطابق زعیم قادری نے کہا لاہور کسی کے باپ کی ملکیت نہیں ہے، میں کہتا ہوں پاکستان سوائے عوام کے کسی کی ملکیت نہیں ہے، ن لیگ کی قیادت اسمبلی میں کرپٹ، لینڈ مافیا کو لے کر جاتی ہے، میں نے کسی حلقے کے ٹکٹ کے لیے کاغذات جمع نہیں کرائے، ن لیگ قیادت سے پوچھنا چاہتا ہوں ٹکٹیں کتنے میں بکیں، لیگی قیادت کے لیے پیسہ ٹکٹوں کی تقسیم پر حاوی ہے۔قیادت بتائے ٹکٹ لینے کے لیے قبضہ مافیا ہونا معیار ہے تو ایسی سوچ پر لعنت ہے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار