ہمارے امیدواروں کو ڈرانے دھمکانیوالے 25جولائی کو خودبھاگ جائینگے’پرویز ملک

الیکشن مہم کے دوران لیگی رہنماؤں کیخلاف فیصلوں کی ٹائمنگ و کارروائیاں الیکشن کے انعقادکو مشکوک بنا رہی ہیں ‘عمران نذیر

اتوار 22 جولائی 2018 15:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ ن لیگ کے راستے میں کاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں،ہمارے رہنماؤں کے خلاف دئے جاے والے فیصلوں کی ٹائمنگ سے فیصلے یکطرفہ نظر آتے ہیں ہمارے امیدواروں کو ڈرانے دھمکانے والے 25جولائی کو خودبھاگ جائیں گے،الیکشن مہم کے دوران پر تشدد کارروائیاں الیکشن کے انعقاد مشکوک بنا رہی ہیں الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لیں،پنجاب نے کامیابی کی ایسی کہانیاں رقم کیں جس کی ملک کی 70 سالہ تاریخ میں مثال نہیں، ہم پختہ عزم کے ساتھ ایک بار پھرمحنت کریں گے، ملک کو قائدؒ و اقبالؒ کا پاکستان بنائیں گے اور پنجاب کے ترقی کے ماڈل کو پورے پاکستان میں پھیلائیں گے،شفاف احتساب کے عمل کے ذریعے ہی ملک آگے جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے حلقہ این ای133اور پی پی حلقہ میں الیکشن مہم کے دوران کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ زرداری اور نیازی عوامی خدمت کے جذبے سے یکسر عاری ہیں، دونوں نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا، موجودہ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، اعلیٰ معیار اور رفتار کے نئے باب رقم کئے ہیں، سابق حکمرانوں نے اپنے دور حکومت میں بجلی کے منصوبے تو نہ لگائے لیکن پاکستان کی دولت کو ضرور لوٹا،نیازی جھوٹوں کے آئی جی ہیں، خیبر پی کے میں ایک کلو واٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام اپنے مسائل کا حل اور خوشحالی چاہتے ہیں اور ترقی و خوشحالی کی راہ میں رخنہ ڈالنے والوں کا محاسبہ انتخابات 2018ء میں کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں