انتخابات میں خواجہ سراء بطور مبصر فرائض سر انجام دیں گے

اتوار 22 جولائی 2018 17:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں خواجہ سراء بھی بطور مبصر فرائض سر انجام دیں گے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سے 25، 25 ممبران 25جولائی کو بطور مبصر خدمات انجام دیں گے جنہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے کارڈز بھی جاری کئے جائیں گے ۔مقامی این جی اور الیکشن کمیشن کا اس اقدام کو معاشرے میں جنسی تعصب کے خاتمے کی طرف بڑی پیشرفت قرار دیا جارہا ہے ۔خواجہ سرائوں کا کہنا ہے کہ انتخابات کے دوران مبصرکا کردارملنا ان کے لئے ایک اعزاز ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی باقاعدہ تربیت بھی کی جارہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں