عمران خان نے سادگی کی پالیسی غیر ملکی مہمانوں پر مسلط کردی

جیت کی مبارک دینے کے لیے آنے والے اعلیٰ ترین شخصیات بھی چائے بسکٹ پر گزارہ کرنے پر مجبورہو گئیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 3 اگست 2018 22:37

عمران خان نے سادگی کی پالیسی غیر ملکی مہمانوں پر مسلط کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اگست2018ء) عمران خان نے سادگی کی پالیسی غیر ملکی مہمانوں پر مسلط کردی۔ جیت کی مبارک دینے کے لیے آنے والے اعلیٰ ترین شخصیات بھی چائے بسکٹ پر گزارہ کرنے پر مجبورہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 2018 کے انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرچکی ہے جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف مرکز میں حکومت بنانے کےلیے جوڑ توڑ کر رہی ہے۔

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کا بتانا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے مرکز میں سادہ اکثریت حاصل کر لی ہے اور اب تک پاکستان تحریک انصاف کو مرکز میں حکومت بنانے کے لیے 165 اراکین کی حمایت حاصل کر لی ہے۔تحریک انصاف کی اکثریت ہونے کے بعد عمران خان یقینی طور پر پاکستان کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس ساری صورتحال کو دیکھتے ہوئے عالمی برادری کی جانب سے بھی عمران خان کو تہنیتی پیغامات بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔

سب سے پہلے سعودی سفیر نے عمران خان سے ملاقات کی تھی اور اب دیگر ممالک کی جانب سے بھی خیر سگالی کے پیغامات آنے کا سلسلہ جاری ہے۔اس حوالے سے دو روز قبل ایرانی سفیر کی جانب سے بھی عمران خان کو خط لکھا گیا۔
چینی سفیر بھی عمران خان کو مبارکباد دینے بنی گالہ پہنچ گئے۔کچھ روز قبل متحدہ عرب امارات کے سفیر نے بھی عمران خان سے ملاقات کی ۔

۔برطانوی ہائی کمشنر نے عمران خان کو مبارکباد ینے کے لیے بنی گالہ کا رخ کیا تو جاپانی سفیر نے بھی کپتان کو مبارکباد کا پیغام دینا ضروی سمجھا۔اس موقع پر ان ملاقاتوں کے حوالے سے جو ایک خاص بات سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن چکی ہے وہ ے عمران خان کی سادگی۔ عمران خان نے سادگی کی پالیسی غیر ملکی مہمانوں پر مسلط کردی۔

جیت کی مبارک دینے کے لیے آنے والے اعلیٰ ترین شخصیات بھی چائے بسکٹ پر گزارہ کرنے پر مجبورہو گئے۔اس اس موقع پر کچھ لوگ اسے تبدیلی سے منسوب کرتے ہیں تو کچھ لوگ اس عمران خان کی کنجوسی سے تعبیر کرتے ہیں۔ایسے میں ایک تصویر جو سوشل میڈیا پر کافی ٹرینڈ کی وہ متحدہ عرب امارات کے سفیر کی تھی۔ اس تصویر میں عمران خان اور متحدہ عرب امارات کے سفیر ملاقات کر رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ چھوٹے سے ٹیبل پر چائے کا کپ پڑا ہے۔

اس موقع پر سفیر نہ تو کپ کو دیکھ رہے ہیں اور نہ ہی عمران خان کو بلکہ انکا انداز ایسا ہے جیسا وہ کچھ سوچ رہے ہوں۔اس پر سوشل میڈیا کے صارفین کی جانب سے یہ کمنٹ کیا جارہا ہے کہ شیخ صاحب سوچ رہے ہیں کہ یہ چائے کا کپ میرا ہے یا عمران خان کی۔اب دیکھنا یہ ہے کہ عمران خان اس سادگی کی پالیسی کو حکومتی کچن پر بھی لاگو کریں گے یا نہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں