عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کو گہرا صدمہ

رکن پنجاب اسمبلی تحریک انصاف سید یاور بخاری کے والد اور زلفی بخاری کے چچا انتقال کر گئے، میڈیا رپورٹس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 5 اگست 2018 13:25

عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کو گہرا صدمہ
اٹک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 اگست 2018ء) رکن پنجاب اسمبلی تحریک انصاف سید یاور بخاری کے والد اور قائد تحریک انصاف عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کے چچا ، سابق نگران وفاقی وزیر سید واجد بخاری اور سابق ایم پی اے سید اعجاز بخاری کے بڑے بھائی سید منظور بخاری انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی عید گاہ اٹک میں معروف شیعہ عالم دین نے پڑھائی نماز جنازہ میں رکن قومی و صوبائی اسمبلی میجر طاہر صادق ، سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کے علاوہ ملک بھر سے تحریک انصاف کے رہنمائوں ، معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحوم کی دوسری نماز جنازہ کامرہ گائوں میں ادا کی گئی مرحوم کو وہاں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

یاد رہے زلفی بخاری عمران خان کے قریبی دوست سمجھے جاتے ہیں زلفی بخاری نے اسلام آباد میں عمران خان کی انتخابی مہم بھی سنبھالے رکھی۔

(جاری ہے)

اور پچھے چار ہفتوں سے وہ انتخابی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے رکناسمبلی طارق خان دریشک انتقال کر گئے، طارق خان ڈیرہ غازی خان سے صوبائی نشست پر کامیاب ہو ئے تھے اور ملتان کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابقپنجاب کے حلقہ پی پی 296 راجن پور سے رکن پنجاب اسمبلی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما طارق خان دریشک ملتان کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی طارق خان دریشک ملتان کے نجی ہسپتال کے آئی سی یو میں موجود تھے جہاں وہ ہفتے کے روز انتقال کرگئے۔ پی پی 296 ڈیرہ غازی خان سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے والے طارق خان دریشک کو جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ملتان کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں