پیپلز پارٹی کے نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی کا اجلاس ،

حسن مرتضی کو پارلیمانی لیڈر نامزد کرنے کی سفارش بلاول بھٹو کی منظوری کے بعد حسن مرتضی کو پنجاب میں پارلیمانی لیڈر مقرر کیا جائیگا،ذمے داری دی گئی تو قبول کرونگا ‘گفتگو

جمعہ 10 اگست 2018 16:30

پیپلز پارٹی کے نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی کا اجلاس ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2018ء) پیپلز پارٹی کے نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حسن مرتضی کو پارلیمانی لیڈر نامزد کرنے کی سفارش کر دی گئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے نو منتخب ارکان کا اجلاس مخدوم احمد محمود کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا جس میں تمام نو منتخب ارکان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں حسن مرتضی کو پارلیمانی لیڈر بنانے کی سفارش کی گئی جس پر مخدوم احمد محمود نے بھی انہیں پارلیمانی لیڈر بنانے کی تائید کر دی۔

بلاول بھٹو کی منظوری کے بعد حسن مرتضی کو پنجاب میں پارلیمانی لیڈر مقرر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پارٹی کا کارکن ہوں، قیادت جو بھی ذمہ داری دے گی قبول کروں گا اور بلاول بھٹو کی قیادت میں جمہوریت کی مضبوطی اور استحکام کی جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قائد نے مجھے اپنا بھائی کہا اور ہر ذمہ داری نبھا کر بھائی ہونے کا حق بھی ادا کروں گا، مجھے اندازہ ہے کہ جدوجہد طویل اور مشکل ہے لیکن ہر مشکل کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔آج ملک میں جو جمہوریت ہے وہ ہماری قیادت اور کارکنوں کی قربانی سے آئی، جمہوری نظام کو کسی صورت آلودہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ہم جمہوری نظام کے نگہبان ہیں، کسی کو جمہوریت چرانے نہیں دیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں