تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر غیر نصابی سرگرمیاں صحت مندمعاشرہ کے قیام کے لیے اہمیت کی حامل ہیں‘محمد طارق وزیر

تعلیمی میدان میں ہمارے اداروں کی کارکردگی قابل تعریف ہے ،سب نے مل کر قائد اعظم کے پاکستان کیلئے خواب کو عملی جامہ پہنانا ہے

جمعرات 16 اگست 2018 15:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ محمد طارق وزیر نے کہا ہے کہ بہتر تعلیم ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر غیر نصابی سرگرمیاں صحت مندمعاشرہ کے قیام کے لیے اہمیت کی حامل ہیں،ٹرسٹ بورڈ اقلیتوں کے خدمت اور ایجوکیشن ونگ بچوں کی اعلی تعلیم کے لیے کوشاں ہے۔تعلیمی میدان میں ہمارے اداروں کی کارکردگی قابل تعریف ہے ۔

ایجوکیشن ونگ کے مسائل جلد از جلد حل کرنے کے لیے سفارشات چیئرمین کو بھجوائی جائیں گی،ہم سب نے مل کر قائد اعظم کے پاکستان کے لیے خواب کو عملی جامہ پہنانا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے پاکستان ماڈل ایجوکیشنل انسٹی ٹیویشز فائونڈیشن کے زیر اہتمام حضرت عائشہ صدیقہ ڈگری کالج میں جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے موقع پر اساتذہ اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں ایڈمنسٹریٹر لاہور وہاب گل ،پی آر او عامر حسین ہاشمی ،بشری مجاہد ،کرنل غفور ارشد ،جمشید مرزا و ردیگر افسران اورطلبہ و طالبات کی نے شرکت کی ۔سیکرٹری ایجوکیشن ونگ نسرین مہدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری بورڈ محمد طارق نے ادارہ کے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے بہترین اقدامات کیے ،انہوں نے ایجوکیشن ونگ کی کارکردگی کی تفصیل اور مسائل سے آگا ہ کیا ۔

جس پر سیکرٹری بورڈنے فور ی طور پر مسائل کے حل کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کرائی ،تقریب میں ٹرسٹ ماڈل سکوں ،نواز شریف ماڈل سکول ،بینظیر بھٹو شہید ٹرسٹ سکول کے طلباء و طالبات نے جشن آزادی کے حوالے سے ملی نغمے ،ٹیبلو پیش کیے ،قومی ترانہ میں پرچم کشائی کی گئی اور چودہ اگست کا کیک کاٹا گیا،تقریب کے آخر میں سیکرٹری بورڈ نے پروگرام میںپرفام کرنے والی طالبات اور اساتذہ کے لیے 50ہزار روپے انعام کا اعلان کیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں