عارف علوی چہیتا صدر،قانون میں سب سے پہلےاستثنیٰ ڈھونڈا
پی ٹی وی حملہ کیس میں عدالت نے بلایا، توکہا مجھے تواستثنیٰ حاصل ہے، بتایا جائے ریاست مدینہ کی باتیں کرنے والوں کوآج قانون میں استثنیٰ کیسے یاد آگیا؟ کیا خلیفہ راشدین قاضیوں کے سامنے پیش نہیں ہوتے رہے؟سینئرصحافی نصرت جاوید کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 13 ستمبر 2018 21:38
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ان کواپنی بار قانون یاد آگیا ہے؟یہ کیا عام آدمی کوکہیں گے؟نصرت جاوید نے کہا کہ یہ ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں؟ کیا خلیفہ راشدین قاضیوں کے سامنے پیش نہیں ہوتے رہے؟تو پھر یہ امیرالمومنین کیوں یاد کرلیتا ہے کہ مجھے توآئین میں استثنیٰ حاصل ہے۔
واضح رہے انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے دیا، صدر مملکت عارف علوی نے بھی پی ٹی وی حملہ کیس میں عدالت میں پیش ہونے سے استثنیٰ مانگا ہے جس پرمعروف صحافی نصرت جاوید نے ان پرتنقید کی ہے۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت کے خلاف 2014 میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے اسلام آباد میں دیئے گئے 126 روزہ دھرنے کے دوران ہنگامہ ہوا اور کارکنان نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر دھاوا بھی بولا۔اس موقع پر ریڈزون میں ہنگامہ آرائی پر مقدمہ درج کیا گیا جس میں موجودہ وزیراعظم عمران خان، نومنتخب صدر مملکت عارف علوی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر نامزد ہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت میںگزشتہ روز پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل بابر اعوان پیش ہوئے اور وزیراعظم عمران خان کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔بابر اعوان کا موقف تھا کہ ملزم ایک سے زیادہ ہو تو شریک ملزمان کو حاضری سے استثنیٰ مل سکتا ہے۔اس موقع پر پراسیکیوٹر نے کہا کہ عمران خان کو حاضری سے استثنیٰ دینے پر کوئی اعتراض نہیں۔جس کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے دیا۔عمران خان کی طرف سے بابر اعوان نے پیشی کے لیے بیان حلفی جمع کروادیا اور کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جگہ میں پیش ہوا کروں گا۔دوسری جانب کیس میں نامزد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، جہانگیر ترین، اعجاز چوہدری اور شفقت محمود کی جانب سے بھی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئیمتعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار