جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل بھارت کا مذاکرات سے انکار گریٹ گیم کا شاخسانہ ہی:بشارت جسپال

اتوار 23 ستمبر 2018 20:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2018ء) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت جسپال نے کہا ہے کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل بھارت کا مذاکرات سے بھاگنا اور آرمی چیف کا پاکستان کو دھمکی دینا معمولی واقعہ نہیں کسی گریٹ گیم کا شاخسانہ ہے،ان منفی بیانات کی مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت ہزاروں میل دور بیٹھے ’’موسمی دوستوں‘‘ کے سُر تال پر دُم ہلانے کی بجائے خطہ کے امن اور ڈیڑھ ارب انسانوں کے مفادات کو سامنے رکھے،بھارت ہمیشہ مذاکرات سے بھاگا،پاکستان نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا۔

خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہنے والا بھارت مذاکرات کرنے سے خوفزدہ کیوں ہی اب یہ کوئی راز والی بات نہیں کہ پاکستان بلوچستان اور جنوبی وزیرستان میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردی کا شکار ہے۔کلبھوشن کی رنگے ہاتھوں گرفتاری بھارتی دہشتگردی کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔پاکستان نے تمام تر تحفظات کے باوجود مذاکرات سے انکار نہیں کیا۔جغرافیے میں سب سے بڑے بھارت کو چھوٹی سوچ والی مودی حکومت نے سوچ اور عالمی کردار میں اتنا ہی چھوٹا کر کے پیش کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں