وزیراعظم کے چین کے دورے کو حتمی شکل دے دی گئی

وزیراعظم عمران خان 3 نومبر کو چین کے دورہ پر روانہ ہوں گے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 10 اکتوبر 2018 14:02

وزیراعظم کے چین کے دورے کو حتمی شکل دے دی گئی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اکتوبر 2018ء) وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کو حتمی شکل دے دی گئی۔عمران خان 3نومبر کو چین کے دورہ پر روانہ ہو نگے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم 6 نومبر تک چین میں غیر معمولی ملاقاتیں کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین میں سی پیک اور دیگر شعبوں میں تعاون پر غور کیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان یہ دوسرا غیر ملکی سرکاری دورہ ہو گا۔

عمران خان کے ہمراہ اعلی سطح کا وفد بھی چین جائے گا۔عمران خان چین کے ساتھ سی پیک سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ عمران خان کا وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد یہ دوسرا سرکاری دورہ ہو گا۔عمران خان نے اس سے قبل سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا تھا۔اور سعودی عرب کے بعد عمران خان پاکستان کے دوست ملک چین کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

۔عمران خان کے دورہ سعودی عرب کو بہت پزیرائی ملی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب میں10ارب ڈالرکااقتصادی معاہدہ بھی ہوا۔ زرائع نے بتایا کہ سعودی عرب سی پیک منصوبے کے تحت گوادرمیں آئل سٹی بنائےگا، پاکستان نے سی پیک میں سعودی عرب کی شراکت داری کیلئےچین کوبھی آمادہ کرلیا۔ ایک اور میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان نے چین پاکستاناقتصادی راہداری منصوبے ((سی پیک))میں سعودی عرب کو تیسرا شراکت دار بنانے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ اکتوبر میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے الگ الگ اعلیٰ سطحی وفود پاکستان آئینگے۔

دونوں ممالک کے ساتھ اہم معاہدے کئے جائینگے اس سلسلے میں سعودی فرمانروا کی تجویز پر اعلیٰ سطح کی مشاورتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ۔فیصلے پرچین کو اعتماد میں لیا ہے ،ْ جو معاہدے ہوں گے شفاف اور واضح ہوں گے ،ْپاکستان بھارتکے ساتھ معاشی تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے۔اگر بھارت کے ساتھ تجارت کی جائے اور پاکستان کے ذریعےافغانستان تجارت کا راستہ کھول دیا جائے تو براہِ راست اثر سی پیک پر پڑیگا جس سے پاکستانیوں کی قسمت بدل جائیگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں