معاشی حالات کے حوالے سے تاخیر سے کیے گئے فیصلوں کی وجہ سامنے آ گئی

شروع کے دنوں میں بیوروکریسی حکومت کے ساتھ اصل حقائق شیئر کرنے سے کتراتی تھی،کچھ پی ٹی آئی رہنما بر وقت فیصلوں میں رکاوٹ بنے،حکومت نے دوست ممالک سے مالی معاونت کی امیدیں وابستہ رکھیں تاہم ایسا نہ ہو سکا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 10 اکتوبر 2018 14:59

معاشی حالات کے حوالے سے تاخیر سے کیے گئے فیصلوں کی وجہ سامنے آ گئی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 اکتوبر 2018ء) قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ ایک وفاقی وزیر کے مطابق شروع کے دنوں میں بیوروکریسی تحریک انصاف حکومت کے ساتھ اصل حقائق شیئر کرنے سے کتراتی تھی۔ہر وزارت اور شعبے میں حالات اتنے گھمبیر تھے کہ افسران اصل صورتحال چھپاتے رہے تاہم وقت کے ساتھ ساتھ حالات سامنے آنا شروع ہوئے تو حکومت کے ہاتھ پاؤں پھولنا شروع ہوگئے۔

معاشی حالات میں تاخیر سے فیصلوں کی اصل وجہ یہی ہے۔وزیراعظم عمران خان کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ پارٹی کے کچھ سرکردہ رہنما بھی حکومت کے بروقت فیصلوں میں رکاوٹ بنے رہے۔یہ رہنما وزیراعظم کو ڈراتے رہے کہ اقلیتی حکومت ہونے کے ناطے اپوزیشن سے ہمیں بنا کر رکھنی ہوگی۔چیئرمین پی اے سی کی تقرری پر بھی دو روایتی سیاستدان عمران خان کو اپوزیشن کے ساتھ چلنے کا مشورہ دیتے رہے۔

(جاری ہے)

حکومت کی سست روی کے ساتھ آگے بڑھنے کی تیسری اہم وجہ دوست ممالک سے جڑی امیدیں تھیں۔کچھ رہنماؤں کا خیال تھا کہ شاید چین اور سعودی عرب پاکستان کی مدد کریں گے تو پھر پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا پڑے گا لیکن ایسا نہ ہو سکا۔اضح رہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو قائم ہوئے 2 ماہ ہونے والے ہیں۔ اس دوران جہاں حکومت نے مقبول فیصلوں کے ذریعے اپنی ساکھ بہتر بنائی ہے وہیں انہیں مشکل فیصلے بھی کرنا پڑے ہیں۔

جن میں سے گیس ،،،تیل اوربجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ عوام پر سخت گراں گزرا۔ تاہم اس طرح کے فیصلے ملکی معیشت کو سہارا دینے کے لیے از حد ضروری ہو چکے تھے۔دوسری جانب حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کے لیے ہر کوشش کر کے دیکھ لی ہے تاہم حکومت کو آخر کار اپنی ہار ماننی پڑی ہے۔تحریک انصافکی حکومت نے آخر کار قرضے لینے کے لیے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس ضمن میں وزیر خزانہ اسد عمر نے وزیر اعظم عمران خان کے سامنے اپنی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے آئی ایم ایفسے قرض لینے کو واحد حل قرار دے دیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں