حلقہ پی پی 272 میں ماں اور بیٹا مد مقابل آ گئے

زہرہ بتول بخاری پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ پر جب کہ ان کے صاحبزادے ہارون سلطان بخاری آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 14 اکتوبر 2018 12:51

حلقہ پی پی 272 میں ماں اور بیٹا مد مقابل آ گئے
مظفر گڑھ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-14اکتوبر 2018ء) آج ملک بھر میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں جبکہ پولنگ کا عمل بھی جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ضمنی انتخابات میں ایک ایسا حلقہ بھی ہے جس میں ماں اور سگا بیٹا مدِ مقابل ہے۔مظفر گڑھ کے حلقہ پی پی 272میں انتہائی دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی ہے جہاں ایک بیٹا اپنی ماں کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کے لیے میدان میں آ گیا ہے۔

زہرہ بتول بخاری پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں جب کہ ان کے صاحبزادے ہارون سلطان بخاری آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔جب کہ عام انتخابات میں بھی یہی گروپ آمنے سامنے آیا ہے۔مظفر گڑھ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہاں ہمیشہ سے بخاری گروپ سیاست میں حاوی رہا ہے تاہم اب یہ خاندان تقسیم ہوتا نظر آ رہا ہے۔

(جاری ہے)

اوروہی تقسیم ماں بیٹے میں بھی نظر آئی ہے جہاں بیٹے نے ماں کے دودھ کا درس بھلاتے ہوئے انہی کے خلاف الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔خیال رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے 2 ماہ بعد ملک میں پھر سے انتخابات کا میلہ سج گیا ہے۔ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی کئی نشستیں خالی ہو گئی تھیں۔ 25 جولائی کے عام انتخابات کے قومی اسمبلی کی 12 جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی کل 25 نشستیں خالی ہوئی تھیں۔

ان نشستوں میں سے 11 قومی اسمبلی اور 25 صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا انعقاد آج ہو رہا ہے۔سی سلسلے میں لاہور کے حلقہ این اے 131 کے ضمنی الیکشن نے سب سے زیادہ اہمیت اختیار کر رکھی ہے۔ 25 جولائی کے عام انتخابات میں اس حلقے سے وزیراعظم عمران خان نے خواجہ سعد رفیق کو شکست دی تھی۔ تاہم بعد ازاں عمران خان نے جیتی ہوئی یہ نشست چھوڑ دی تھی۔ اب این اے 131 لاہور کی اس نشست پر مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق تحریک انصاف کے ہمایوں اختر خان کے مد مقابل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں