تحریک انصاف کے ناراض اراکین پنجاب اسمبلی کی بغاوت کا خدشہ

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے وزیر اعظم عمران خان کو مایوس اراکین کے سرکردہ افراد کے نام بتا دئیے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 30 اکتوبر 2018 23:58

تحریک انصاف کے ناراض اراکین پنجاب اسمبلی کی بغاوت کا خدشہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ناراض اراکین پنجاب اسمبلی نے مایوس ہو کر مسلم لیگ نے رابطے کرنا شروع کردئیے،اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے وزیر اعظم عمران خان کو 5 سرکردہ اراکین کے نام بتا دئیے۔تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل صوبائی وزیر اطلاعات نے مسلم لیگ ن میں دھڑے بندی کا دعویٰ کرڈالا۔

صوبائی وزیراطلاعات میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کو مسلم لیگ ن میں دھڑا بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔مسلم لیگ ن میں پہلے ہی سے فاورڈ بلاک بن چکا ہے۔مسلم لیگ ن کے متعدد صوبائی و قومی اراکین اسمبلی اپنی جماعت چھوڑنے کو تیار ہیں۔انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں جلد ہی لاوا پھوٹنے والا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے معروف صحافی حامد میر بھی متعدد بار مسلم لیگ ن میں فاورڈ بلاک کی موجودگی کا اشارہ دے چکے ہیں تاہم انکا یہ بھی دعویٰ تھا کہ دھڑا صرف مسلم لیگ ن ہی نہیں بلکہ تحریک انصاف میں بھی موجود ہے۔ اس حوالے سے تازہ ترین پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سینئر ملکی صحافی اخلاق باجوہ نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب اسمبلی سے تعلق رکھنے والے 25کے قریب ارکان اسمبلی سخت مایوس ہیں اور انھوںنے اپوزیشن جماعت سے بیک ڈور رابطے شروع کردیے ہیں۔

ان ارکان اسمبلی کا شکوہ ہے کہ انھیں ان کی بارہا کوششوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں کامیابی نہیں ہو رہی۔سینئر صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ ابتدائی طور پر پانچ ارکان اسمبلی کسی اوپن فورم پر صوبائی حکومت کے خلاف اپنے تحفظات منظر عام پر لانے والے ہیں جبکہ بعدا زاں دیگر ارکان بھی ان کے ساتھ شامل ہو جائیں گے۔بتایا گیا ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے ان پانچ ناموں کی فہرست وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں