حکومت پاکستان کا نوجوانوں کے لیے ''برین گین'' نامی پراجیکٹ شروع کرنے کااعلان

آیندہ ہفتے نیاپراجیکٹ برین گین لانچ کررہےہیں۔برین گین کے تحت نوجوان ہمیں سی وی بھیجیں گے۔زلفی بخاری

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 12 نومبر 2018 21:01

حکومت پاکستان کا نوجوانوں کے لیے ''برین گین'' نامی پراجیکٹ شروع کرنے کااعلان
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 نومبر 2018ء) وزیر اعظم عمران خان کا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو 3 ماہ ہونے کو ہیں۔اس دوران جہاں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عوامی مقبولیت کے فیصلے کرکے عوام سے داد سمیٹی وہیں کچھ تلخ فیصلے کئیے جس پر عوامی ردعمل دیکھنے کو ملا۔تاہم اس دوران مخالفین بھی ذرا ذرا سی بات پرتحریک انصاف کی حکومت کو لتاڑنے میں مصروف رہے لیکن اس کے باوجود تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے دکھائی جانے والی کارکردگی اطمینان بخش رہی ۔

منفی پراپیگنڈے کے باوجود حکومت نے تاریخی فیصلے بھی کئیے۔ان دنوں میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے دوران ریلوے میں 3 نئی ٹرینیں شامل کی گئیں ، گورنر ہاوسز کو عوام کے لیے کھول دیا گیا۔

(جاری ہے)

سرسبز پاکستان پروگرام کا اعلان کیا گیا،وزیراعظم ہاوس سمیت تمام دفاتر میں شکایات سیل قائم کیا گیا۔وزیر اعظم ہاوس کو یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا۔

87 ہزار کنال سرکاری زمین کو واگزار کروایا گیا۔فیصل آباد میں بند 100 فیکٹریوں کو دوبارہ کھولا گیا۔کفایت شعاری کی پالیسی کا اعلان کیا گیا۔ڈیم فنڈ میں 3.5 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا۔وزیر اعظم ہاوس کی مہنگی گاڑیوں کو نیلام کیا گیا۔انصاف صحت کارڈ کے اجرا کا اعلان کیا گیا۔50 لاکھ گھروں کے منصوبے کا اعلان کیا گیا۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ حکومت پاکستان نے نوجوانوں کے لیے ''برین گین'' نامی پراجیکٹ شروع کرنے کااعلان کیا ہے۔

اس حوالے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ آیندہ ہفتے نیاپراجیکٹ برین گین لانچ کررہےہیں۔برین گین کے تحت نوجوان ہمیں سی وی بھیجیں گے۔برین گین کےتحت نوجوانوں کوبیرون ممالک،پاکستان میں نوکریاں دی جائینگی۔یاد رہے کہ اس سے پہلے حکومت پنجاب بھی نوجوانوں کے لیے آسان قرض کی سہولت دینے کا اعلان کر چکی ہے۔ان اقدامات سے اندازہ ہوتا ہے کہ حکومت نے نوجوانوں کے مسائل کو سرفہرست رکھا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں