عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی میرے روحانی استاد ہیں‘گلوکار بابر خیالی

اپنے فن سے عقیدت اور عشق کی حد تک لگائو ہے‘ا نٹر ویو میں گفتگو

اتوار 18 نومبر 2018 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) معروف فوک گلوکار بابر خیالی سرگودھوی نے کہا ہے کہ میرا پہلا پیار میری ماں سے ہے جس کی دعائوں سے آج اس مقام پر ہوں،بھارت،دبئی،انگلینڈ،کنیڈا سمیت دیگر ممالک میں بطور پاکستانی فنکار پرفارم کر چکا ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے فن سے عقیدت اور عشق کی حد تک لگائو ہے۔میں شاعر ایم اے تبسم کا مشکور وممنون ہوںجنہوں نے میرے اس فن کی تکمیل کیلئے مسلسل میری رہنمائی کی۔انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہوتی ہے جب میرے پرستار مجھے عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کا شاگرد کہہ کرمخاطب کرتے ہیں۔عطاء اللہ عییٰ خیلوی سے عقیدت کی حدتک لگائو رکھتا ہوںاور انہیں ہی اپنا روحانی استاد سمجھتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں