آپ برا نہ منائیں تو ایک بات کہوں؟ شیخ رشید کا خاتون اینکر سے سوال

خاتون اینکر کی جانب سے سوال پوچھے جانے پر شیخ رشید کے جواب نے اینکر کو بھی ہنسا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 6 دسمبر 2018 16:41

آپ برا نہ منائیں تو ایک بات کہوں؟ شیخ رشید کا خاتون اینکر سے سوال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2018ء) کچھ روز قبل وزیراعظم عمران خان کا چند صحافیوں نے انٹرویو کیا تھا جس میں معروف صحافی سعدیہ افضال بھی شامل تھیں۔سعدیہ افضال نے وزیر ریلوے شیخ رشید سے سوال کیا کہ پچھلے دنوں ڈالر کی قیمت بڑھی تو خبریں سامنے آئیں کہ وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں وزیر خزانہ اسد عمر اور جہانگیر ترین کے مابین تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد اسد عمر نے استعفے کی پیشکش کی۔

تو اس حوالے سے دو بیانات سامنے آیا آپ اس تمام معاملے میں کس کو ذمہ دار سمجھتے ہیں۔اینکر کی جانب سے سوال پوچھے جانے پر شیخ رشید نے مصومیت سے کہا کہ آپ برا تو نہیں منائیں گی اگر میں ایک بات کہوں تو۔اینکر نے جواب دیا کہ نہیں سر آپ پوچھئیے جس پر شیخ رشید نے کہا کہ آپ وزیراعظم کا انٹرویو کرنے گئی تھیں تو یہ سوال ان سے کیوں نہیں پوچھا۔

(جاری ہے)

خاتون اینکر پہلے تو شیخ رشید کی بات پر ہنس پڑیں اور پھر کہا کہ وزیراعظم سے سوال پوچھا تھا انہوں نے کہا کہ مجھے علم نہیں۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان کا ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت پر حیران کن رد عمل سامنے آیا تھا،وزیراعظمعمران خان کا کہنا تھا کہ روپے کی گرتی ہوئی قدر کا میڈیا سے پتہ چلا پہلے بھی ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافہ ہوا تھا تو میڈیا سے ہی پتہ چلا تھا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک نے ہم سے پوچھے بغیر روپے کی قیمت میں کمی کی تاہم اب میکنزم بنا رہے ہیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان اپنے طور پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ نہ کر سکے۔

خیال رہے نئی حکومت کے لیے ملک کا معاشی بحران چیلنج بن گیا۔ڈالر کی قیمت میں دو بار بہت زیادہ اضافہ ہوا جس سے روپے کی بے قدری ہوئی اور حکومت کے لیے یہ تمام معاملہ پریشانی کا باعث بن گیا۔ حالات یہاں تک پہنچ گئے کہ ایک بار ڈالر کی قیمت میں ایک ساتھ 11 روپے کا اضافہ ہو گیا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں