معروف صحافی نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے حوالے سے بڑی خبر دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 12 دسمبر 2018 11:50

معروف صحافی نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے حوالے سے بڑی خبر دے دی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 دسمبر 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار نے اپنی مرضی کے نرم ریفرنسز بنوائے ہیں۔ اسحاق ڈار نے ریفرنسز میں کئی شقیں ہی غائب کر دیں۔اسحاق ڈار نے نیب کے بندوں کو یرغمال بنایا ہوا تھا اور اپنی مرضی کے ریفرنسز بنوائے ،جو جرائم اور جو شقیں ان پر لگایا بنتی تھیں وہ لگانے ہی نہیں دی گئیں۔

اسی لیے یہ لوگ ملک سے باہر فرار ہو گئے ہیں۔ پروگرام میں موجود سعید قاضی نے کہا کہ وجے مالیا بھارت میں ایک بہت بڑا سرمایہ کار ہے۔ اُسے اگر بھارت میں واپس لایا جا سکتا ہے تو ہم اسحاق ڈار اور ایسے دیگر مفرور ملزمان کو واپس پاکستان کیوں نہیں لا سکتے ؟ ہماری اتنی غلامانہ حیثیت کیوں ہے ؟ الطاف حسین بھی بیرون ملک ہیں۔

(جاری ہے)

چوہدری غلام حسین نے کہا کہ چار سو ارب کا ایک بہت بڑا کیس جس میں اسحاق ڈار نے بطور وزیر خزانہ اور بطور وزیراعظم نواز شریف سے لُوٹ مار کی، ملتان سکھر موٹروے کا یہ منصوبہ ایف آئی اے کو دے دیا گیا ہے جس پر انکوائری ہو گی۔

یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر نیب ریفرنسز ہیں جن میں انہیں اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔ دو اکتوبر 2018ء کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈرا کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دے دیا تھا۔ احتساب عدالت نے اپنے فیصلے میں سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گاڑیوں اور گلبرگ لاہور کی جائیداد نیلام کرنے اور بینک اکاؤنٹس میں موجود رقم صوبائی حکومتوں کے حوالے کرنے کی ہدایت کر دی۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گذشتہ برس ستمبر 2017ء میں احتساب عدالت میں سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس درج ہونے کے بعد نیب نے ان کے تمام اثاثے منجمند کر دیئے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں