ن لیگ اور پی پی پی کا مفاہمتی گٹھ جوڑ اور ملی بھگت احتساب اور قانون پر غلبہ حاصل نہیں کر سکے گا ،سعدیہ سہیل رانا

بدھ 19 دسمبر 2018 21:01

ن لیگ اور پی پی پی کا مفاہمتی گٹھ جوڑ اور ملی بھگت احتساب اور قانون پر غلبہ حاصل نہیں کر سکے گا ،سعدیہ سہیل رانا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پی پی پی کا مفاہمتی گٹھ جوڑ اور ملی بھگت احتساب اور قانون پر غلبہ حاصل نہیں کر سکیں گے۔ دونوں جماعتوں نے اپنے اپنے دورِ حکومت مقدمات بھی ایک دوسرے کے خلاف خود ہی بنائے اور ننگا بھی ایک دوسرے کو خود ہی کیا۔

(جاری ہے)

زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنے کے دعوے کرنے والے شہباز شریف اپنے بھائی کو ملاقات پر راضی کرنے کی تگ و دو کر رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری حکومت وقت اور احتساب کی پکڑ میں نہیں بلکہ اپنے اعمال کی پکڑ میں اور اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکے ہیں۔ چند روز بعد شروع ہونے والا نیا سال سزاؤں کا سال ہے چونکہ سزا اور جزا کا عمل، اعمال کے نتیجے میں ہی حرکت میں آتا ہے اور کیسے ممکن ہے کہ اعمال بد ہوں اور قانونِ فطرت خاموش رہی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں