پلوامہ حملے سے متعلق پاکستان پر الزام کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

پیر 18 فروری 2019 16:55

پلوامہ حملے سے متعلق پاکستان پر الزام کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) پلوامہ حملے سے متعلق پاکستان پر الزام کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی ۔

(جاری ہے)

قرارداد پاکستان مسلم لیگ (ن)کی رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے جمع کرائی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ خود ساختہ پلوامہ حملے کا زمہ دار پاکستان کو ٹھہرانا بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی بھارتی الزامات ہیں،بھارتی وزیراعظم کو پاکستان پر الزام تراشی کی بجائے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ختم کرنے کی طرف توجہ دینی چاہیے۔یہ ایوان بھارت کے بے بنیاد الزامات کی پرزور مذمت کرتا ہے اور کشمیری عوام کی پرامن جدوجہد آزادی کی بھر پور حمایت کرتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں