قائد کے پاکستان کو کر پشن ‘ظلم اورناانصافی سے جیسے جرائم سے مکمل طور پر پاک کیا جائیگا‘چوہدری محمد سرور

ملک کولوٹنے والے کسی صورت ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ‘گورنر پنجاب کا یوم پاکستان کے موقع پر خطاب

ہفتہ 23 مارچ 2019 20:02

قائد کے پاکستان کو کر پشن ‘ظلم اورناانصافی سے جیسے جرائم سے مکمل طور پر پاک کیا جائیگا‘چوہدری محمد سرور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) گور نر ہائوس لاہور میںلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اور پاکستان یوتھ کونسل کے کارکنوں نے 400میڑ لمبا اور 5میڑ چوڑا پاکستانی پر چم لہرا کر نیا عالمی ریکاڑڈ قائم کر دیا جبکہ اس موقعہ پراپنے خطاب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ قائد کے پاکستان کو کر پشن ‘ظلم اورناانصافی سے جیسے جرائم سے مکمل طور پر پاک کیا جائیگا ‘ملک کولوٹنے والے کسی صورت ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ‘ملکی سرحدوں کی حفاظت اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کی قر بانیں دینے والوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے ‘کشمیر آج بھی پاکستان کی شہ رگ ہے ہم کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی سمیت ہر طر ح کی سپورٹ جاری رکھیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز گورنرہائوس لاہور میں ہونیوالی تقر یب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کیساتھ بیگم گور نر پنجاب پر وین سرور ‘وائس چیئر مین پاکستان اورسیز کمیشن وسیم چوہدری ‘پاکستان یوتھ کونسل کے وائس چیئر مین عبید الر حمن سمیت یونیورسٹی کی طلباء اور طالبات کی کثیر تعداد شر یک ہوئی جنہوں نے ماضی 205میٹر پاکستانی پر چم بنانے کے عالمی ریکارڈکو توڑتے ہوئے 400میٹر لمبا پاکستانی پر چم لہراجبکہ پر چم کی چوڑائی بھی 5میٹر ہونا اورپر چم کو لاہور میںلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اور پاکستان یوتھ کونسل کے کارکنان کی جانب سلامت پورہ لاہور سے کنال بنک روڈ استعمال کرتے ہوئے ہر بنس پورہ پل یوٹرن لیکرکیمپس پل سے مختلف راستوں سے 40کلومیٹر تک لیکر چلنے کا عالمی ریکارڈ بھی بنا یا جس پر گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے عالمی ریکارڈ بنانے پر پر تمام شر کاء کو مبارکبادیتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ میں سب سے پہلے پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کو یوم پاکستان کی بھر پور مبارکبا دیتا ہوں اورہم افواج پاکستان سمیت تمام سیکورٹی فورسز کے ان شہداء کو بھی اسلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کی خاطر اپنی جانیں قر بان کردیں ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے جس میں امیراور غر یب کی کوئی تفر یق نہیں اور ہم حقیقی معنوں میں ’’دو نئے ایک پاکستان ‘‘کے نعرے پر عمل کر رہے ہیں اور انشاء اللہ آنے والا ہر دن پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنائے گا ۔ہم سب کو آج کے دن اس بات کا عہد کر نا ہوگا کہ ہم نے پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائد اور اقبال کا پاکستان بنانا ہے جسکے لیے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ۔

انہوں نے کہا کہ کر پشن اس ملک کو سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے اور نئے پاکستان میں کر پشن اور ظلم اور ناانصافی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا اور ملک میں ہر سطح پر آئین وقانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائیگا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں