حفیظ شیخ کافی دنوں سے سسٹم میں گھسے ہوئے تھے

حفیظ شیخ کا کسی کو بھی پتا نہیں تھا، اب تک آئی ایم ایف کے ساتھ کیا ڈیل ہوئی ہے، حفیظ شیخ کو سارا ہی پتا ہے، وہیں سے معاملات کو لیکر چلیں گے۔ سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 22 اپریل 2019 20:47

حفیظ شیخ کافی دنوں سے سسٹم میں گھسے ہوئے تھے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 اپریل 2019ء) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ حفیظ شیخ کافی دنوں سے سسٹم میں گھسے ہوئے تھے، حفیظ شیخ کا کسی کو بھی پتا نہیں تھا، اب تک آئی ایم ایف کے ساتھ کیا ڈیل ہوئی ہے، حفیظ شیخ کو سارا ہی پتا ہے، وہیں سے معاملات کو لیکر چلیں گے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسد عمر آئی ایم ایف کے ساتھ کیا ڈیل کرکے آئے ہیں حفیظ شیخ کو سارا ہی پتا ہے، یعنی حفیظ شیخ کافی دنوں سے سسٹم میں گھسے ہوئے ہیں لیکن ان کو کسی بھی پتا نہیں ہے۔

حفیظ شیخ نے ان تمام معاملات کو وہیں سے اٹھانا ہے جہاں سے یہ سلسلہ ٹوٹا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار 2010ء میں میرے ساتھ بیٹھے تو کہا کہ کیا آصف زرداری ہیں؟ جس نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔

(جاری ہے)

حفیظ شیخ نفیس آدمی ہیں، ان کو کسی کی کوئی پروا نہیں ہے۔اسد عمر اور حفیظ شیخ کے ملاقات بھی نہیں ہوئی ہے۔ ٹیکنو کریٹ آدمی ہے۔ بیگ اٹھا کر آئے ہیں اور وہ کسی کو جواب دہ بھی نہیں ہیں، مجھے بالکل نہیں پتا کہ رزاق داؤد ، حفیظ شیخ پی ٹی آئی میں ہیں بھی یا نہیں؟ عمران خان آخری سیاسی آپشن ہیں، شہباز شریف یا بلاول بھٹو خود کو بھول جائیں۔

عمران خان کی سب سے بڑی طاقت اسد عمر ہیں۔عمران خان یا اسدعمر دونوں ڈرامے بازی نہیں کررہے تھے۔جب سوال کرتے کہ معیشت خراب ہے تووہ جواب نہیں دیتے بلکہ مسکراتے رہتے۔ انہوں نے کہا کہ اب اللہ جانتا ہے کہ مشیر خزانہ عمران خان کو جواب دہ ہیں یا نہیں؟ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی جاپان میں ہیں، وزیراعظم ایران میں ہیں جبکہ جہانگیرترین ڈی فیکٹو وزیراعظم بنے ہوئے ہیں۔

لیکن جہانگیرترین کس کے کہنے پر اتنے متحرک ہیں؟ چوہدری سرور نے کہا کہ سارے کام جہانگیرترین کریں گے تو ہم کیا آلو چنے بیچنے آئے ہیں؟ چوہدری سرور سب کے دوست ہیں۔ جہانگیرترین سمیت ساری شخصیات سب کے دوست ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح لوگوں کو نکالا گیا ، عمران خان اس طرح نہ نکالتے، اسد عمر توبریفنگ دینے آئے تھے۔ وزیرصحت کو نیب کیس کی وجہ سے نکالا گیا ہے۔ایک وزیر ایک وزارت میں نااہل تو دوسری میں کیسے اہل ہوجائے گا؟ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ عمران خان کو گرتے ہوئے نظام سے خود کوالگ کرنا ہوگا، عمران خان آخری سیاسی آپشن ہے، عمران خان کو کہا تھا کہ الیکٹیبلز کے ساتھ حکومت میں آنا نقصان دہ ہوگا، بہتر ہے گرتے ہوئے نظام کو لات مار کرخود ہی گرا دیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں