چوہدری شجاعت نے اپوزیشن کو حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی بجائے حکومت کے ساتھ مل کر بیٹھنے کا مشورہ دے دیا

اپوزیشن حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی بجائے حکومت کے ساتھ مل کر ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی کوشش کرے، پارلیمنٹ کوبھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، سابق وزیراعظم

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 22 مئی 2019 19:26

چوہدری شجاعت نے اپوزیشن کو حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی بجائے حکومت کے ساتھ مل کر بیٹھنے کا مشورہ دے دیا
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مئی2019) سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت نے اپوزیشن جماعتوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی بجائے حکومت کے ساتھ مل بیٹھ کر ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ۔ چوہدری شجاعت لاہور میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ عید کے بعد چند حزبِ اختلاف کی جماعتیں حکومت اورعمران خان کے خلاف تحریک چلانے کیلئے ایجنڈا تیار کررہی ہیں، انہوں نے ان تمام جماعتوں کو مشوردہ دیا ہے کہ تحریک چلانے کےلئے تیار بیٹھی جماعتیں ٹھریک کی بجائے معیشت کی بحالی کے ایجنڈے پر غور کریں، ہمیں ایسے ہی مل بیٹھ کرملک کومعاشی بحران سے نکالنا ہوگا۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر ان سمیت تمام جماعتوں کے سربراہان نے دستخت کیے تھے اس لیے اب تمام جماعتیں اس حوالے سے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا ملک پہلے ہی دہشت گردی اور بہت سے بحرانوں سے گھرا ہوا ہے، پاک فوج اپنا فرض ادا کر رہی ہے، اب ضرورت ہے کہ پارلیمنٹ بھی اپنا کردار ادا کرے۔ یاد رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے عید کے بعد مل کر حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ دنوں بلاول ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے افطار ڈنر میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف اور دوسری جماعتوں کے قائدین نے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔ مولانا فضل الرحمان دوسری جماعتوں سے پہلے ہی سڑکوں پر آنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ 28مئی کو بھی پسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی مل کر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کا اعلان کر چکے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کی قیادت مریم نواز اور پیپلز پارٹی کی قیادت بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔ اس حوالے سے آصف علی زرداری کہہ چکے ہیں کہ اب ان کے پیچھے ہٹ جانے کا وقت آ گیا ہے اور اب جوانوں کو سیاست سنبھالنی ہو گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں