ملکی خزانے پرنقب لگانے والے ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہو رہے ہیں ‘اعجازچوہدری

ڈیل کے حوالے سے نواز لیگ کاٹریک ریکارڈ سب کے سامنے ہے، ماضی کی طرح شہباز شریف نے پھر راہِ فرار اختیار کر لی ہے

ہفتہ 25 مئی 2019 22:40

ملکی خزانے پرنقب لگانے والے ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہو رہے ہیں ‘اعجازچوہدری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2019ء) تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہملکی خزانے پرنقب لگانے والے ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہو رہے ہیں ، وزیراعظم عمران خان کا عزم ہے کرپشن میں کسی کو معافی نہیں ملے گی ،ڈیل کے حوالے سے نواز لیگ کاٹریک ریکارڈ سب کے سامنے ہے، ماضی کی طرح شہباز شریف نے پھر راہِ فرار اختیار کر لی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ یہی تبدیلی ہے کرپٹ عناصر کھل کر بے نقاب ہو گئے ہیں، کسی کو معافی نہیں ملے گی، سب کو جواب دہ ہونا ہے۔نیب کے ادارے کو بنانے والے ہی آج ا پنی کرپشن کو بچانے کی خاطر اس قومی ادارے کیخلاف مہم چلا رہے ہیں اگر آج نیب ان دونوں جماعتوں کی کرپشن کی تحقیقات بند کردے تو پھر انہیں یہی ادارہ اچھا بھی لگنا شروع ہو جائے گا، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ والے چاہتے ہیں یہ جتنی مرضی کرپشن کریں انہیں کوئی پوچھنے والا نہ ہو ا،پوزیشن لیڈر نیب کو جان بوجھ کر متنازعہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ ملکر کرپشن بچاؤ الائنس بنانا چاہتے ہیں، ان دونوں جماعتوں کی تنقید کاہدف نیب ہے اگر ان دونوں جماعتوں کا بس چلے تو یہ نیب جیسے ادارے کو بند کردیں حالانکہ سب کو علم ہے اس ادارے کو انہوں نے ہی ایک دوسرے کی کرپشن کو پکڑنے کیلئے بنایا تھا یہ ادارہ مکمل آزاد اور حکومت کے زیر اثر نہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں