اب معیشت کے ٹیک آف کرنے کا وقت آ گیا ہے

معیشت مستحکم ہو چکی اور مشکل دور سے گزر آئے ہیں،عمران خان

Sajjad Qadir سجاد قادر اتوار 16 جون 2019 06:47

اب معیشت کے ٹیک آف کرنے کا وقت آ گیا ہے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جون2019ء)   پی ٹی آئی حکومت نے جب سے ملک کی باگ ڈور سنبھالی مہنگائی کا طوفان امڈ آیا ہے۔ان دس مہینے میں ایک بار بھی مہنگائی نے کم ہونے کا نام نہیں لیا۔مگرہر بار وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کے دوران یہی کہا کہ ”گھبرانا نہیں ہے“اور عوام نے وزیراعظم کی ہاں میں ہاں ملائی۔تاہم جب سے بجٹ کے مندرجات سامنے آئے ہیں تو حقیقت میں اشیا کی قیمتیں آسمانوں پر چلی گئی ہیں مگر پھر بھی حکومتی عہدیدار معیشت مضبوط ہونے اور بہت جلد عوام کے لیے ریلیف ملنے کے دعوے کرتے نظر آتے ہیں۔

کچھ ایسے ہی دعوے وزیراعظم عمران خان بھی کررہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ جو کٹھن سفر تھا وہ طے کرلیا اور اب معیشت ٹیک آف کرے گی۔وزیر اعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں اورسینئر رہنماو¿ں کا بنی گالا میں اجلاس ہوا جس میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ، وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب، وفاقی وزیر مراد سعید اور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی شریک تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سینیٹر فیصل جاوید، جہانگیرترین، معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ حفیظ شیخ نے بجٹ اور حکومتی اہداف سے متعلق آگاہ کیا جب کہ چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے ٹیکس اصلاحات اور اہداف سے متعلق اقدامات پر بریف کیا۔ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے اجلاس میں زراعت پالیسی سے متعلق پیش رفت پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی کمیشن کا مقصد 24 ہزار ارب قرضوں کا حساب ہے اور تحقیقاتی کمیشن جلد قائم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو چکی ہے، اب وقت ہے معیشت ٹیک آف کرےگی کیوں کہ کٹھن راستہ تھا جو طے کرلیا ہے اور کرنٹ اکاو¿نٹ خسارے میں 30 فیصد کمی آئی ہے۔ اجلاس میں احساس اور غربت خاتمہ پروگرام کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کا بجٹ 100 ارب سے بڑھاکر191 ارب تک لے گئے ہیں کیوں کہ عوام کو غربت کی لکیر سے اوپر لانا پی ٹی آئی کی اولین ترجیح ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں