ریلوے حادثے میں کسی مسافر کونقصان نہیں پہنچا، شیخ رشید
حادثے میں اسسٹنٹ ڈرائیور اورگارڈکے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں، ایک گھنٹے میں ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقات کرکے بتائیں گے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 20 جون 2019 18:27
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایک گھنٹے میں ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقات کرکے بتائیں گے۔
واضح رہے حیدرآباد میں پٹھان کوٹ کے قریب 3 ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، مال گاڑی اور مسافر ٹرین جناح ایکسپریس گرین لائن آپس میں ٹکرانے سے ٹرینوں کی بوگیاں الٹ گئیں۔ جبکہ بعض ڈبے قریبی گھروں پر جا گرے۔ ٹرینوں کے حادثے میں 3 افراد کے جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ٹرینوں کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور بھی زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ ٹرینوں میں حادثہ مکی شاہ تھانے کی حدود میں مکی شاہ پھاٹک پر پیش آیا۔ حادثے کے بعد انجمن میں آگ لگ گئی۔ ٹرینوں کے حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ زخمیوں کو طبی امداد دینے کیلئے سرگرمیاں جاری ہیں۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سے لاہور جانیوالی جناح ایکسپریس مال گاڑی سےٹکرائی۔ ٹرینوں کے حادثے میں اسسٹنٹ ڈرائیور اور فائر مین سمیت 3 افراد جاں بحق اور5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مال گاڑی کوئلہ لے کر جا رہی تھی۔ دوسری جانب راولپنڈی میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید میڈیا سے گفتگو میں حادثے سے بے خبر سیاسی بیان بازی میں مصروف نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کے ملازمین کو مستقل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سیاسی مسائل سےگزررہا ہے۔ کاروباری حضرات چاہتے ہیں کہ حکومت کرپٹ لوگوں کو گرفتارکرے۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کےخلاف بھی سازشیں موجود ہیں۔ شریف خاندان میں وراثت کی لڑائی جاری ہے۔ مجھے حمزہ شہباز بھی بچتے نظر نہیں آرہے، حمزہ شہباز کے خلاف ٹھوس شواہد ہیں۔ شہباز شریف بھی میری جماعت میں ہیں۔ ایک شہباز مسلم لیگ ہے ایک نواز مسلم لیگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ ہر حال میں پاس ہوجائے گا۔ جولائی کے پہلے ہفتے میں آئی ایم ایف سے معاہدے پردستخط ہوجائیں گے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار