شہباز شریف وزیراعظم عمران خان کے رویے سے نالاں

جب سے عمران خان آئے ہیں کبھی ہنس کر بات نہیں کی، شہباز شریف

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 18 جولائی 2019 20:43

شہباز شریف وزیراعظم عمران خان کے رویے سے نالاں
لاہور (اردواپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18جوالائی 2019ء) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جب سے عمران خان آئے ہیں کبھی ہنس کر بات نہیں کی۔ شہباز شریف نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کا ادارہ عمران نیازی کے ہاتھ میں آلہ کار بنا ہوا ہے جبکہ مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کے ووٹ سے منتخب ہونے والے ایک اور وزیر اعظم کو گرفتار کر لیا گیا ۔

اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ نیب کے ادارے کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارے حوصلے پس نہیں کئے جا سکتے۔شہباز شریف نے کہا ہے عمران خان نے میرے بغض اور حسد میںپاکستان کے خلاف گھنائونی سازش کی اور ملک کو بدنام کیا ،یہ ایٹمی حملے سے کم نہیں ،لندن کی عدالت میں جارہا ہوں اور برطانیہ کی عدالت میں پاکستان کی عزت کو بحال کرائیں گے، اگر میرے خلاف فیصلہ آیا تو قوم سے معافی مانگ کر سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لوں گا اور ہر سزا بھگتنے کیلئے تیار ہوں ، اگر عدالت سے عمران خان کے خلاف فیصلہ آئے تو پھر قوم اس کی سزا تجویز کرے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب سے عمران خان آئے ہیں کبھی ہنس کر بات نہیں کی۔ شہبازشریف نے کہا ہے کہ شاہد خاقان کی گرفتاری نیب اور عمران نیازی کی ملی بھگت ہے، شاہد خاقان کو نوازشریف کا دلیر ساتھی ہونے پر گرفتار کیا گیا،یہ احتساب نہیں بدترین سیاسی انتقام ہے،عمران نیازی معیشت کے جنازے کو گرفتاریوں کے پیچھے چھپانا چاہتا ہے ۔انہوں نے ن لیگی رہنماؤں کے ہمراہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری نیب اور عمران نیازی کی ملی بھگت سے ن لیگ پروار کیا گیا۔

بھونڈے طریقے سے شاہد خاقان عباسی کو گرفتارکیا گیا۔جب انہوں نے احتجاج کیا کہ میرے وارنٹ گرفتاری کہاں ہیں؟ نیب اہلکاروہاں ایم دوسرے کا منہ تکتے رہے، وہاں ایک افسر آیا کہ ڈی جی نیب خود تشریف لائے اور واٹس ایپ میسج دکھایا، وہ پھر گئے اور فوٹوکاپی لے آئے، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں قانون کا احترام کرتا ہوں، آپ گرفتار کرلیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں