شوٹنگ کیلئے سفر کے دوران گہری کھائیاں دیکھ کر سدر ہ نور اور شیبا بٹ کی چیخیں نکل گئیں

اتوار 21 جولائی 2019 13:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2019ء) شمالی علاقہ جات میں شوٹنگ کیلئے سفر کے دوران گہری کھائیاں دیکھ کر اداکارہ سدر ہ نور اور شیبا بٹ کی چیخیں نکل گئیں۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ سدرہ نور اور شیبا بٹ ان دنوں ہدایتکار ارباز خان کی پشتو فلم کی شوٹنگ کیلئے بالا کوٹ میں موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

سین کی عکسبندی کے مقام پر جاتے ہوئے گہری کھائیاں دیکھ کر دونوں اداکارائیں چیخیں مارتی رہیں تاہم ڈرائیور دونوں کو تسلی دیتا رہا ۔ لوکیشن سے پہنچنے کے بعد دونوں اداکارائوں کی جان میں جان آئی اور انہوں نے خدا کا شکر ادا کیا ۔فلم میں جہانگیر خان جانی ، شاہد خان ، سدرہ نور ،شیبا بٹ ، ارباز خان اور آصف خان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں