قصور اور فیروزپور روڈ کے تاجروں اور صنعتکاروں کا پیاف فائونڈرز الائنس کی مکمل حمایت کا اعلان

برآمدی صنعتوں کیلئے بجلی و گیس سستی کی جائے، خطے کے دیگر ممالک کیساتھ مقابلہ نہیں کر پارہے ‘میاں انجم نثار، شیخ محمد آصف ، محمد علی میاں

اتوار 15 ستمبر 2019 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) پیاف فائونڈرز الائنس کے قائدین نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے وسیع تر مفاد میں صنعت و تجارت کے لئے بجلی وگیس کے نرخ نہ بڑھائے جائیں بلکہ برآمدی صنعتوں کے لئے بجلی و گیس اور پٹرولیم مصنوعات سستی کی جائے اور شرح سود کو سنگل ڈیجٹ تک لایا جائے تاکہ پیداواری لاگت کم ہو اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے خظے کے دیگر ممالک کی نسبت ملکی صنعتوں کو بجلی و گیس پہلے ہی زیادہ نرخوں پر مل رہی ہے جس کے باعث پاکستان خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ مقابلہ نہیں کر پا رہا جسکے باعث پاکستان کی انڈسٹری بد حالی کا شکار ہے ۔

ان خیالات کے اظہار پیاف فائونڈرز الائنس کی قیادت نے قصور کے پر تپاک استقبالیہ کے موقع پر کیا ۔

(جاری ہے)

قصور کے تاجر راہنمائوں میں محمد نعیم صفدر، سعد وسیم، چوہدری ذوالفقار، علی بھولا، حاجی منیر احمد حاجی یعقوب حسین،حاجی محمد عامر شیخ، شیخ اعجاز احمد ، نوید اشرف بھٹی، حاجی غلام قادر صابر، محمد اکرم مغل،حاجی ذیشان الٰہی، حاجی مقصود احمد، چوہدری زاہد حسین و دیگر نے پیاف فائونڈرز الائنس کے قائدین اور امیدواران کا پر وقار استقبال کیا۔

الائنس کے قایدین میاں انجم نثار اور میاں محمدعلی اور شیخ محمد آصف نے لاہور چیمبر کے قصور ممبران پر زور دیا ہے کہ موجودہ الیکشن میں پیاف فائونذرز الائنس کے ایسوسی ایٹ اور کارپوریٹ کلاس امیدواران کو ووٹ دے کرکلین سویپ کامیابی دلائیں تاکہ لاہور چیمبر میں خدمت کے اعلیٰ معیار کے مزُید زیر تکمیل منصوبے خوش اسلوبی سے مکمل کئے جا سکیں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ لاہور چیمبر ایگزیکٹو کمیٹی میں الائنس کی سولہ سیٹیں پہلے سے موجود رہیں گی ۔ بقایا سیٹوں پر الا ئنس کی کامیابی سے چیمبر میں ہم آہنگی کا ماحول برقرار رہے گا ۔دریں اثنا فیروز پور روڈ ویلفیئر آرگنائزیشن سے چئیرمین میاں عبد الزاق ادیب اقبال شیخ فروہ کے نو منتخب چیئرمین ملک ریاض وائس چیئرمین اسد چوہدری دیگر نے آج پیاف فائونڈرز الائنس کے عہدیداران اور امیدواران کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیا۔

اس موقع پر قئدین نے کہا کہ پیاف فائونڈرز الائنس نے ہمیشہ ہماری آواز کو حکومت کے ایوانوں تک پہنچایا ہے۔ ہم اس کی فتح کے لیے جان لڑا دیں گے۔ پیاف فائونڈرز الائنس کے چئیرمین میاں انجم نثار نے کہا کہ انشاء اللہ اگلا سال لاہور چیمبر کی تاریخ کا سنہرا سال ہو گا جس میں تاجرون کی بہبود کے لیے انقلابی ایجنڈا ترتیب دیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ پیاف فائونڈر الائنس ہی لاہور کی تاجر برادری کی حقیقی نمائندہ تنظیم ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں