عدالت نے پاکستان کا یوم آزادی 15اگست کو منانے کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ سنا دیا

لاہورہائیکورٹ نے یوم آزادی پاکستان 14 کے بجائے 15 اگست کو منانے سے متعلق درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 16 ستمبر 2019 15:42

عدالت نے پاکستان کا یوم آزادی 15اگست کو منانے کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ سنا دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 ستمبر 2019ء) : لاہورہائیکورٹ نے یوم آزادی پاکستان 14 کے بجائے 15 اگست کو منانے سے متعلق درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا ہے۔عدالت نے یہ درخواست مسترد بھی کر دی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس مامون رشید نے مقامی شہری محمد حسنین کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے ایڈوکیٹ شہباز اکمل جندران نے دلائل دئیے۔

درخواست میں وفاقی حکومت ، وزارت داخلہ، ہائیر ایجوکیشن اور تعلیمی نصاب بورڈ پنجاب کو فریق بنایا گیا تھا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ انڈین انڈی پینڈینس ایکٹ 1947 کے مطابق پاکستان کا یوم آزادی 15 اگست ہے،وفاقی حکومت ، وزارت داخلہ سمیت فریقین قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

محمد حسنین نامی شہری نے 26جون کو دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی تھی کہ عدالت عالیہ حکومت کو پاکستان کا یوم آزاد 14 اگست کی بجائے 15 اگست کو منانے سے متعلق حکم دے اور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کرے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وجود میں آنے کے بعد سے آج تک پاکستان کا یوم آزادی 14 اگست جب کہ بھارت کا یوام آزادی 15 اسگت کو منایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کے بننے سے پہلے انڈین انڈیپینڈنٹ بل 4 جولائی 1947 کو متعارف کرایا گیا تھا جو کہ 15 جولائی 1947 کو قانون بن گیا ۔ اس ایکٹ کے مطابق بھارت اور پاکستان 14 اور 15 اگست کی درمیانی شب ایک آزاد مملکت کے طور پر وجود میں آئے۔

لاہور ہائی کورٹ میں دائر کردہ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومت ِپاکستان کو یوم آزادی 14 اگست کے بجائے 15 اگست کو منانے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وجود میں آنے کے بعد سے آج تک پاکستان کا یوم آزادی 14 اگست اور بھارت کا یوم آزادی 15 اگست کو منایا جا رہا ہے۔پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ا نتھک محنت کے بعد وجود میں آیا تھااور 27رمضان المبارک کو 14اگست کی رات ختم ہونے کے بعد 12بج کر 5منٹ پرریڈیو پاکستان پر پاکستان کی آزادی کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس وقت ریڈیو پر اعلان کیا گیا تھا ’یہ ہے ریڈیو پاکستان ، آپ سب کو پاکستان مبارک ہو‘۔ پاکستان کا یوم آزادی 15 اگست کو منانے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی جسے آج مترد کر دیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں