سینیٹر سراج الحق کی دعوت پرمنصورہ میں مشائخ کانفرنس کل ہو گی

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:50

لاہور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی دعوت پر مشائخ کانفرنس کل جمعرات کو منصورہ میں منعقدہورہی ہے۔

(جاری ہے)

صدر علماء و مشائخ رابطہ کونسل، سابق امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدکے مطابق مشائخ کانفرنس میں بھارت سے مزار حضرت نظام الدین اولیااجمیر شریف کے گدی نشین ، گھوٹکی سندھ سے میا ں مٹھوسمیت پنجاب اور سندھ کے معروف اولیائے کرام کے مزاروں اور درباروں کے گدی نشینوں کی بہت بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔ مشائخ کانفرنس سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کے علاوہ علماء و مشائخ اور سیاسی و دینی رہنما بھی خطاب کریں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں