فضل الرحمان نے لٹھ بردار لشکر بنانے سے عالمی سطح پر پاکستان کے امیج کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے‘ اعجاز چوہدری

فضل الرحمان اور ان کے حواری حکومت پر بہتان تراشی اوراداروں کے خلاف مسلسل زہر اگل رہے ہیں‘ سینئر مرکزی رہنما

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 18:17

فضل الرحمان نے لٹھ بردار لشکر بنانے سے عالمی سطح پر پاکستان کے امیج کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے‘ اعجاز چوہدری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی اعجازاحمدچوہدری نے کہا ہے کہ فضل الرحمان نے لٹھ بردار لشکر بنانے سے عالمی سطح پر پاکستان کے امیج کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے ،فضل الرحمان اور ان کے حواری حکومت پر بہتان تراشی اوراداروں کے خلاف مسلسل زہر اگل رہے ہیں، فضل الرحمان غیر ملکی ایجنڈے پرکام کر رہے ہیں۔

رہنمائوں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سے دوری نے فضل الرحمان کا ذہنی توازن خراب کردیا ہے ،حکومت اقدام سے کرنٹ خسارے میں خاطرخواہ کمی آئی ہے ، معیشت اپنے پائوں پر کھڑی ہونا شروع ہو گئی ہے ملک درست سمت چل پڑا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عالمی برادری پاکستانی حکومت پر اعتماد اظہار کررہی ہے ،بلال زرداری لاڑکانہ کے ضمنی الیکشن میں شکست سے حواس باختہ ہو گئے ہیں، پیپلزپارٹی کا آئندہ انتخابات میں نام ونشان نہیں رہے گا، حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا ڈرامہ رچانے والوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں، بلاول زرداری کو ابا اور پھپھوکی کرپشن پکڑی جانے کی فکر کھائی جا رہی ہے ،ادھر شعبدہ باز شہبازشریف صرف خالی بھڑکیں لگا رہے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت غریب عوام کے ریلیف کے لئے بڑے اقدامات کررہی ہے ، صحت کارڈ کا اجرا ء ، نوجوانوں کے لئے 100 ارب کے قرضے ، پناہ گاہیں ، لنگر خانے سمیت دیگر منصوبے عمرا ن خان کے غریبوں کے لئے تحفے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں