دنیا کی مہنگی اور لگژری ترین گاڑی جو اڑ کر گھر میں جا گھسی

گاڑی اوور سپیڈ ہونے کی وجہ سے کنٹرول نہیں ہو سکی اور حادثے کا شکار ہو گئی

Sajjad Qadir سجاد قادر بدھ 13 نومبر 2019 07:20

دنیا کی مہنگی اور لگژری ترین گاڑی جو اڑ کر گھر میں جا گھسی
نیو جرسی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر2019ء)   گاڑی اگر اچھی اور مہنگی ہو تو اس کو سپیڈ سے چلانا امیر بگڑے بچوں کا مشغلہ ہوتا ہے مگر سپیڈ جب کنٹرول کی حد دے نکل جائے تو پھر حادثہ جنم لیتا ہے۔ایسا ہی ایک واقعہ امریکہ میں پیش آیا ہے جہاں مہنگی اور لگژری ترین گاڑی بے قابو ہو کر گھر میں جا گھسی اور مالی نقصان کے ساتھ ساتھ جانی نقصان کا بھی سبب بنی۔

امریکی شہر نیو جرسی میں تیز رفتار گاڑی ڈرائیور کے قابو سے ایسے باہر ہوئی کہ سامنے بنے گھر کی دوسری منزل میں اڑتے ہوئے جا گھسی۔ حادثے میں گاڑی کا ڈرائیور 23 سالہ ڈینئل فولے اور 22 سالہ بریڈن ڈی مارٹن ہلاک ہوگئے۔حادثے پر اہل علاقہ نے متعدد بار حیرانی کا اظہار کیا، کچھ لوگوں کے تو حادثہ دیکھ کو منہ کھلے کے کھلے ہی رہ گئے۔

(جاری ہے)

ایک خاتون نے اپنی حیرت کا اظہار یہ کہہ کر کیا کہ کیسے ؟ مطلب یہ کیسے ہوا ؟ مطلب کیسے گاڑی دوسری منزل میں جا گھسی؟۔

حادثے کے وقت گھر میں کوئی موجود نہیں تھا۔حادثے کے بعد فائر فائٹرز اور امدادی ٹیموں نے اینٹوں کے درمیان پھسنی گاڑی کو باہر نکالا اور دونوں لاشیں اسپتال منتقل کیں۔حادثے کے بعد ٹامس ریور بلڈنگ کی بالائی منزل کے خدو خال سے جڑی گاڑی اس بلڈنگ کا حصہ ہی لگ رہی تھی۔ پولیس کے مطابق حادثے کے وقت ڈی مارٹن گاڑی چلا رہا تھا، جو ہوپر ایونیو سے ہوتے ہوئے آرہے تھے۔

گاڑی کی رفتار انتہا سے زیادہ تھی، جب کہ فولے ڈرائیونگ سیٹ کے ساتھ ہی بیٹھا ہوا تھا۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ سڑک پر گاڑی پھسلنے اور تیز رفتاری کے واضح نشانات موجود ہیں۔ 

گاڑی بالائی منزل تک کیسے جا پہنچی، اس پر پولیس کا کہنا ہے کہ قریبی موجود گڑھے سے گاڑی تیز رفتاری کے باعث اتنی زور سے اوپر اٹھی کہ ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور سامنے موجود ٹامس ریور بلڈنگ کی دوسری منزل میں ہی جا گھسی۔

گھر کے پاس لگے سائن بورڈز بھی اس حادثے کی زد میں آئے۔ امدادی ٹیموں کے مطابق حادثے کی اطلاع اتوار کی صبح ساڑھے 6 بجے ملی۔ کرین کی مدد سے گاڑی کو گھر سے باہر نکالا گیا۔پولیس اہل کار کارلن کے مطابق تحقیقاتی افسران جائے وقوع پر کئی گھنٹے موجود رہے۔ جب کہ حادثے میں لانچنگ پیڈ کا کام انجام دینے والے گڑھے کی بھی ناپنے والے فیتے سے لمبائی اور چوڑائی ناپی۔پولیس نے ضابطہ کی کارروائی کرنے کے بعد وقعے کی مکمل چھان بین کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں