لاہور ہائیکورٹ، آصف زرداری سے ملاقات کیلئے دائر درخواست پر کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری

بدھ 13 نومبر 2019 17:35

لاہور ہائیکورٹ، آصف زرداری سے ملاقات کیلئے دائر درخواست پر کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری
لاہور۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات کیلئے دائر درخواست پر کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ درخواست گزار پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے پیپلز پارٹی کے رہنما کو سابق صدر سے ملاقات کی اجازت نہ دینے کے اقدام کو چیلنج کیا ہے۔

(جاری ہے)

دوران سماعت سرکاری وکیل نے بتایا کہ آصف علی زرداری پمز ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور سابق صدر مملکت سے ملاقات کی اجازت دینے کے مجاز کمشنر اسلام آباد ہیں۔

اس سے پہلے درخواست گزار کے وکیل عابد ساقی نے بتایا کہ آصف علی زرداری بیمار ہیں لیکن جیل حکام ا ن سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ زیر علاج آصف علی زرداری سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں