نواز شریف کی صحت پر اگر جلد کچھ نہ کیا گیا تو معاملہ ہاتھ سے نکل جائے گا

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نواز شریف کی طبیعت سے متعلق ڈاکٹرز کی تشویش بتا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 14 نومبر 2019 13:33

نواز شریف کی صحت پر اگر جلد کچھ نہ کیا گیا تو معاملہ ہاتھ سے نکل جائے گا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 نومبر 2019ء) : سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت سے متعلق ڈاکٹرز نے تشیوش کا اظہار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ میاں نواز شریف کی طبیعت اس وقت انتہائی تشویشناک ہے۔ ڈاکٹرز نواز شریف کی طبیعت کو لے کر کافی پریشان ہیں۔ میاں نواز شریف کو دن میں چار چار مرتبہ انسولین لگائی جا رہی ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر جلد کچھ نہ کیا گیا تو معاملہ ہاتھ سے نکل جائے گا۔ ڈاکٹرز نے وارننگ دی ہے کہ میاں نواز شریف کو بغیر وقت ضائع کیے بیرون ملک لے جایا جائے۔ اسٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز میاں نواز شریف کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیرائیڈز، انسولین اور دیگر ادویات کی ہائی ڈوز کے سائیڈ ایفیکٹس سے نواز شریف کے جسم پر سوجن پیدا ہوگئی ہے، اسیٹرائیڈز کی ہائی ڈوز پلیٹ لیٹس کی مقدار نواز شریف کو سفر کے قابل بنانے کے لئے مجبوراً دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

اس کی وجہ سے نوازشریف کی بلڈ شوگر بہت زیادہ ہے۔ ڈاکٹرز نے اسٹیرائیڈز کی زیادہ مقدار کے باعث نواز شریف کے لئے انسولین کی مقدار بڑھا دی ہے اور اب انہیں دن میں 4 مرتبہ انسولین لگائی جارہی ہے۔ نوازشریف کی صحت کے جائزے کے لئے شریف میڈیکل بورڈ کے اجلاس میں ڈاکٹرز نے نواز شریف کے جسم پر ظاہر ہونے والے منفی اثرات پر فکرمندی، گہری تشویش اور پریشانی کا اظہار کیا اور کہا کہ جلد کچھ نہ کیا گیا تو معاملہ ہاتھ سے نکل جائے گا۔

ڈاکٹروں کو تشویش ہے کہ اسٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز کے منفی اثرات نوازشریف کی زندگی کے لئے خطرہ بن سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو چار ہفتے کے لیے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دی تھی اور شورٹی بانڈز جمع کروانے کا کہا تھا تاہم مسلم لیگ ن اور شریف خاندان کا مؤقف ہے کہ عدالت میں پہلے سے ہی مچلکے جمع کروا چکے ہیں، ایسے میں اب شورٹی بانڈز جمع کروانے کا کوئی جواز نہیں بنتا ۔ شریف خاندان اور حکومت کے مابین اسی ڈیڈ لاک کی وجہ سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کا معاملہ تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں