پی ٹی آئی حکومت نظام بدلنے کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے،مسلم لیگ (ن)
مائنس ون فارمولہ کی بات کرتے کرتے خود مائنس ہو گئی،پہلے نواز پھر شہبازاور مریم نواز بھی مائنس ہو چکی ہیں، اپوزیشن کو بطور وزیر اعظم عمران خان کو ہی قبول کرنا پڑیگا‘وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی پریس کانفرنس
ہفتہ 7 دسمبر 2019 19:04
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ احسن اقبال اور(ن) لیگ مائنس ون فارمولے کی بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان صرف پی ٹی آئی کے نہیں پورے ملک کے لیڈر ہیں‘ مسلم لیگ (ن) مائنس ون فارمولے کی بات کرتے کرتے خود مائنس ہو گئی ہے جس میں نواز شریف اس کے بعد شہباز شریف اور مریم نواز بھی اپوزیشن میں مائنس ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شریف برادران سیاست پاکستان میں اور میٹنگ لندن میں کر رہے ہیں‘چیف الیکشن کمشنر کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے ردعمل مثبت رہا‘ الیکشن کمیشن کا معاملہ امید ہے اتفاق رائے سے حل ہو جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ فوج‘ عدلیہ اور حکومت کو حقیقت کا ادراک کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا نقطہ نظر بھی ہے ،طلباء یونینز کو بحال ہونا چاہئے لیکن اس کیلئے کوئی طریقہ کار طے کرنا پڑیگا کیونکہ ماضی میں پنجاب یونیورسٹی میں جمعیت اور دوسرے تعلیمی اداروں میں کئی طلباء تنظیموں کا کردار اچھا نہیں تھا‘ ہم وہ یونینز بحال کرینگے جو صرف طلباء کے مسائل اور ان کے حل کیلئے کام کریں‘ بیرون ممالک کی معروف یونیورسٹیوں میں بھی طلباء یونینز موجود ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چیف منسٹرز کے احتساب کا کوئی نظام نہیں ہے‘ صوبوں میں مالیاتی تقسیم کا نظام بہتر ہو رہا ہے جس کی وجہ سے پنجاب کے بہت سارے پیسے اب جنوبی پنجاب میں خرچ ہورہے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کے تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے اس کے بعد دیکھیں گے کہ آگے کیسے چلنا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ شریف برادران کافی مدت کے بعد واپس آئیں گے اگر پنجاب کے شہباز شریف باہر چلے گئے ہیںتو سندھ کے آصف زرداری کو بھی چلے جانا چاہیے۔ اس سے قبل وفاقی وزیر نے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن (آئی ایس ایف) کے وفد سے ملاقات کی اور طلباء یونینز کی بحالی اور ان کے مثبت کردار پربات چیت کی۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وکلاء تنظیموں کا کل ہڑتال وعدالتی بائیکاٹ کا اعلان
خراب کارکردگی پرایک افسر لیسکو ہیڈ کوارٹر اٹیچ، دو کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا،ترجمان لیسکو
لیسکو کی نادہندگان کیخلاف مہم جاری، 4.12 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی ،ترجمان
منہاج القرآن کے زیراہتمام سیدہ کائنات کانفرنس کاانعقاد،ڈاکٹر حسین محی الدین و دیگر کا خطاب
پنجاب یونیورسٹی انشورنس انڈسٹری کو ہنر مند گریجویٹس فراہم کرے گی،پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود
انتہائی مہنگی بجلی کے بوجھ تلے دبے ہوئے عوام اور انڈسٹری پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے‘فرید احمد پراچہ
پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر کی بیٹی کا اعزاز، سی ایس ایس امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کر لی
پنجاب پولیس تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے علاج معالجے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے‘ آئی جی ڈاکٹر ..
آئی جی پنجاب کی سب انسپکٹر خادم حسین کو بیٹے کے اعزازی شمشیر حاصل کرنے پر مبارکباد
ڈی جی آئی ایس پی آر کے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی تجویز کے ساتھ اتفاق کرتے ہیں‘سینیٹر اعجاز چوہدری
غربت کے خاتمے ،سماجی تحفظ کی فرا ہمی کے لیے سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے دائرہ کار کو بڑھایا جائیگا‘مجتبیٰ ..
عوام کو ریلیف دینے کیلئے آٹے کی قیمت میں ریکارڈ کمی کی گئی ہے، بلال یٰسین
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی