آٹے کے بحران پر میری بات وزیر اعظم کو پسند نہیں آئی، شیخ رشید

عمران خان خان کو سبزی منڈی کے بھاؤ میں ہی بتاتا ہوں، وفاقی وزیر ریلوے

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی پیر 9 دسمبر 2019 12:17

آٹے کے بحران پر میری بات وزیر اعظم کو پسند نہیں آئی، شیخ رشید
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار،9دسمبر2019ء) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان خان کو سبزی منڈی کے بھاؤ میں ہی بتاتا ہوں، سندھ میں آٹے کے بحران کی میری بات وزیر اعظم کو پسند نہیں آئی، سندھ حکومت نے گندم نہیں خریدی ، تاہم بحران سے بچنے کیلئے ملوں کو آٹا فراہم کرنا ہوگا، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے راولپنڈی میں لڑکیوں کیلئے یونیورسٹی بنائی ہے، عثمان بزدار اور فردوس عاشق کی کارکردگی سے خوش ہوں، بیوروکریسی قومی احتساب بیورو سے ڈررہی ہے۔

چاہے پوری دنیا ناراض ہو جائے پرویزمشرف کو غدار اور کرپٹ نہیں ہیں۔قمر زمان کائرہ کیلئے آصف زرداری کے پاس سفارش لے کر گئے تھے کہ انہیں وزیر اعظم بنا دیں، اِن ہاؤس تبدیلی کی باتیں کرنے والے خواب دیکھ رہے ہیں، چوہدری برادران سگے بھائی ہیں ،فاقی کابینہ میں تبدیلی کی افواہیں بے بنیاد ہیں، تحریک انصاف عمران خان کے بغیر کچھ بھی نہیں،تحریک انصاف نے احتساب کے نام پر ووٹ لیا اور پوری مہم بھی احتساب پر کی۔

(جاری ہے)

حکومت 5 سال پورے کریگی، بہت سے لوگ عمران خان کی وجہ سے رکن قومی اسمبلی بنے ہیں۔شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان سب کو ساتھ راضی نہیں رکھتا، جنوری میں بڑے بڑے کیسز سامنے آنے والے ہیں، بیرون ملک سے ٹرکوں کے حساب سے پیسے واپس پاکستان آرہے ہیں۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے بلاول بھٹو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہہ بلاول غیر اخلاقی جملے کہہ رہے ہیں، وزیر اعظم سے متعلق غیر اخلاقی جملے مناسب نہیں احتساب سے پیچھے ہٹنے کا مطلب عمران خان کا سیاست سے پیچھے ہٹنا ہوگا۔وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آٹے کے بحران پر میری بات وزیر اعظم کو پسند نہیں آئی، عمران خان خان کو سبزی منڈی کے بھاؤ میں ہی بتاتا ہوں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں