وکلاء نے حاملہ ڈاکٹر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا، ڈاکٹر یاسمین راشد
حاملہ ڈاکٹر پر جس طرح تشدد کیا گیا، تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی، ہسپتال میں جو تباہی مچائی گئی، ویڈیوز موجود ہیں، سزائیں ضرور ملیں گی۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 12 دسمبر 2019 20:47
(جاری ہے)
ایک حاملہ ڈاکٹر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
حاملہ ڈاکٹرپرجس طرح تشدد کیا گیا ہے۔ تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ جو تباہی کی گئی اس کی ویڈیوزموجود ہیں،سزائیں ضرور ملیں گی۔ وکلا نے صرف ڈاکٹرز نہیں بلکہ مریضوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ ہنگامہ آرائی کے دوران 3 افراد جاں بحق ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ ہم ایک ایک چیزکی تحقیقات کر رہے ہیں۔ جس نے بھی جرم کیا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ہماری عدلیہ کے لئے یہ امتحان ہے۔ دوسری جانب پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب کے عہدیدران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحہ کی ذمہ داری پنجاب کے وزیراعلیٰ اور وزیرقانون اورمحکمہ داخلہ پرعائد ہوتی ہے۔ ہم ان تمام ذمہ دران کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز اور سی سی پی او لاہورکو فوری معطل کیا جائے۔ جبکہ پی آئی سی حملے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنائی جائے۔ ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکس کی سکیورٹی کا بل بذریعہ آرڈیننس فوری نافذ کیا جائے۔ پنجاب حکومت علاج کیلئے وکلاء کی دی گئی ترجیحی مراعات کا نوٹیفکیشن فوری واپس لے۔ وکلاء کی پریکٹس مانیٹر کرنے کیلئے ہیلتھ کیئر کمیشن کی طرح خودمختارادارہ قائم کیا جائے۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب نے کہا کہ سانحہ پی آئی سی پر 16دسمبر کو ملک گیر یوم سیا ہ منائیں گے۔ اس کے برعکس وکلاء جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کل ملک بھرکی عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔ وکلاء جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہدیدران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، چھاپے مارنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔گرفتار وکلاء پر پولیس تشدد کی بھی مذمت کرتے ہیں، بار کے ارکان نے نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے بھی ملاقات کی، تاکہ معاملے کا کوئی حل نکل سکے۔انہوں نے کہا کہ واقعے کے اصل محرکات کو نظر انداز کردیا گیا ہے۔وکلاء پرامن طریقے سے احتجاج کریں گے۔ احسن بھون نے کہا کہ گرفتار وکلاء کو فوری رہا کیا جائے ، وکلاء برادری گرفتار وکلاء کی رہائی کیلئے کسی سے بھیک نہیں مانگے گی۔اگر کسی طالع آزما نے کوشش کی تو وکلاء اس سے بھی نمٹ لیں گے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار