سادہ روٹی 10 روپے اور نان کی قیمت 15 روپے کرنے کا فیصلہ

متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے حکومت کو 5 روز کی مہلت دیتے ہوئے ہڑتال کی کال دے دی

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعہ 17 جنوری 2020 17:40

سادہ روٹی 10 روپے اور نان کی قیمت 15 روپے کرنے کا فیصلہ
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار،17 جنوری 2020ء ) سادہ روٹی 10 روپے اور نان کی قیمت 15 روپے  مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے حکومت سے روٹی 10 او ر نان 15 روپے کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے حکومت کو 5 روز کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ فائن آٹے کی 84 کلو کی بوری 5ہزار روپے تک پہنچ چکی ہے۔

اگرحکومت نے مسئلہ حل نہ کیا تو پنجاب بھر میں ہڑتال کر دیں گے۔ پانچ دن بعد روٹی کی قیمت 10 روپے جبکہ نان کی قیمت15 روپے کرد ی جائے گی۔ یادرہے  اس سے قبل بھی نان بائی ایسوسی ایشن کے احتجاج پرحکومت نے تندور کے لیے گیس کے نرخوں میں اضافہ واپس لے لیا تھا۔اورروٹی کی قیمتیں برقرار رکھنے کے لیے  سوئی ناردرن گیس نے تندوروں کے لیے سابقہ نرخ بحال کردیئےتھے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ اور متحدہ روٹی نان ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات بھی کامیاب ہوئے تھے۔ متحدہ روٹی نان بائی ایسوسی ایشن نے اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کیا تھا۔  خیال رہے اس سے قبل بھی نان بائی ایسوسی ایشن روٹی کی قیمت میں 4روپے تک کا اضافہ کرنے کا مطالبہ کر چکی ہے  متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے شہر کے 70 فیصد تندور بند کرنے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔ یہ بات بھی قابل غور رہے روٹی کی قمیت میں ایک بار پھر سے اضافہ عوام کی مشکلات کو مزید بڑھا دے گا۔ عوام پہلے ہی مہنگائی سے شدید پریشانی کا شکارہیں اور حکومت سے شکوہ کرتے نظر آتے ہیں۔ تاہم وزیراعظم نے پہلےہی روٹی کی قیمت کو کنٹرول کرنے کی ہدایت جاری کررکھی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں