مکار مودی کشمیریوں کے خون کا پیاسا ہے‘میاں عامر رزاق

بھار ت کا قصا ئی مقبوضہ وادی کو اکھنڈ بھارت کا حصہ بنانے پر تلا ہوا ہے ‘صدرپیس فار لائف ویلفیئر

اتوار 23 فروری 2020 16:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2020ء) پیس فار لائف ویلفیئر فائونڈیشن کے صدر میاں عامر رزاق نے کہا ہے کہمکار مودی کشمیریوں کے خون کا پیاسا ہے،ہمارا کشمیریوں سے صرف ایمان کا رشتہ ہی نہیں، روح کا رشتہ ہے، کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں،بھار ت کا قصا ئی مقبوضہ وادی کو اکھنڈ بھارت کا حصہ بنانے پر تلا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہمودی، امن دشمنی اور بلا جواز جنگ کا دوسرا نام ہے، پاک بھارت کشیدگی کو ہمیشہ کم کرنے میں پہل پاکستان نے کی جبکہ جنگ کا طبل ہمیشہ بھارت نے بجایا،کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر بھارت کی بدمعاش اور دہشتگرد ر ی دنیا کے سامنے عیاں ہو چکی ہے۔

انہو ں نے مزید کہاکہ بھارت پر جنگی جنون سوار ہے، عالمی برادری اس کا نوٹس لے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں