حکومت حفاظتی اقدامات کی پابندی کیساتھ ہر طرح کی انڈسٹری کو کھول دے ‘ سید حسن علی

کورونا کی وجہ سے معیشت کو 4.95 ارب ڈالرز نقصان کا تخمینہ ہے‘ چیئرمین کوارڈی نیشن کمیٹی آئی کیپ

اتوار 5 اپریل 2020 12:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2020ء) کورونا کی وجہ سے پاکستانی معیشت کو 4.95ارب ڈالر ز نقصان کا تخمینہ ہے اور اگر بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو اس کے اثرات آنے والے کئی سالوں تک برداشت کرنا پڑیںگے ،حکومت حفاظتی اقدامات کی پابندی کے ساتھ ہر طرح کی انڈسٹری کو کھولے ، لاک ڈائون میں توسیع او رزیادہ سختی سے افرا تفری پھیل سکتی ہے جس کے ہم کسی صورت متحمل نہیں ہو سکتے۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین کوارڈی نیشن کمیٹی آئی کیپ ٹیکس بار سید حسن علی قادری نے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ صنعتکار بھی مسلسل کاروبار کی بندش کوبرداشت نہیں کر سکتے اورموجودہ حالات میں ورکز کو جو تھوڑی بہت ا دائیگیاں کی گئی ہیں اس سے بھی ہاتھ روک لیا جائے اس لئے حکومت سے اپیل ہے کہ کورونا سے بچائو کے لئے حفاظتی تدابیر کی پابندی کو لازم قرار دے کر ہر طرح کی انڈسٹری کو کھولا جائے تاکہ معیشت کا پہیہ چل سکے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ عالمی اداروں کی رپورٹس کے مطابق پاکستان معیشت کو 4.95 ارب ڈالر زکے نقصان کا تخمینہ ہے جس کی ہماری معیشت متحمل نہیں ہوسکتی ۔ ایف بی آر کو بھی اپنی پالیسیوں اور فیصلوں پر نظر ثانی کرنا ہو گی اور موجودہ حالات میں خوف و ہراس کی فضا ء کے بغیر ٹیکس وصولی کرنا ہو گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں