شہباز تتلہ قتل کیس کی خوفناک تفصیلات سامنے آگئیں
ملزم ایس ایس پی مفخر عدیل نے ساتھی کی مدد سے شہباز تتلہ کو منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کیا، پھر لاش تیزاب والے ڈرم میں ڈال کر، محلول بنا کر گٹر میں بہا دی
محمد علی جمعہ 25 ستمبر 2020 21:14
(جاری ہے)
چالان کے مطابق مفخر عدیل اور اسد سرور بھٹی نے شہباز تتلہ کو لاہور کے علاقے کلمہ چوک سے اغوا کیا۔
بعد ازاں ملزمان نے شہباز تتلہ کو نشہ آور مشروب پلا کر بے ہوش کر دیا۔ مفخر عدیل نے شہباز تتلہ کے منہ اور ناک پر ٹیپ لگائی اور منہ پر تکیہ رکھا دیا اور سانس بند ہونے سے شہباز تتلہ دم توڑ گیا۔ پھر ملزمان نے لاش کو ڈرم میں ڈال کر تیزاب ڈال دیا جس سے شہباز تتلہ کی لاش کچھ دیر میں محلول بن گئی جسے گھر کے گٹر میں بہا دیا گیا۔ تیزاب کا انتظام ملزم عرفان کی جانب سے کیا گیا تھا۔ چالان کے مطابق ملزمان نے ڈرم، تیزاب کی کین، کپڑے، تکیہ، تولیہ اور دیگر سامان گجومتہ نالہ میں پھینک دیا تھا۔ چالان میں مزید بتایا گیا کہ ایس ایس پی مفخرعدیل 12فروری کی رات اپنی رہائش گاہ لاہور سے اچانک پراسرار طور پر غائب ہوگئے تھے،جبکہ ان کے دوست سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہبازتتلہ 7 فروری کو اغوا ہوئے۔ ان کے اغوا کا پولیس تھانہ نصیر آباد میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے شہباز تتلہ کے مشترکہ دوست اسد بھٹی اور ملازم عرفان کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو کیس کی الجھی گھتیاں سلجھتی رہیں اور پھر ایس ایس پی مفخر عدیل کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس تفتیش کے مطابق ملزمان نے سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہباز تتلہ کو قتل کیا، دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف جرم بھی کر لیا۔ واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق مفخر عدیل اور شہباز تتلہ دونوں دیرینہ دوست تھے، تاہم ایک خاتون سے تعلقات کی وجہ سے دونوں کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے اور پھر بات اقدام قتل تک جا پہنچی۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی جی ایل ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، ایڈیشنل ڈی جی کچی آبادیزنے بریفنگ دی
ڈی جی ایل ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، ایل ڈی اے ایونیو ون، جوبلی ٹائون اور ایل ڈی اے سٹی حوالے بریفنگ
پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز
بلال کالونی سب ڈویژن کا پولیس کے ہمراہ علاقے میں آپریشن
لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری
پاکستان مواقع سے مالامال، مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہی: سفیر نیدرلینڈز
جانوروں کی ٹریسیبلٹی کو یقینی بنانے کے لیے پیٹ سسٹم(PAITS) قائم کیا جا رہا ہے
ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی سربراہی میں پہلی وزیراعلیٰ پنجاب
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس کے دائر ہ کار کو بتدریج وسعت دی جائیگی۔ مریم نواز
پنجاب کی زرعی پیداوار اور کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے نیدرلینڈز کے تجربے سے فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں، ..
بے سہارا اور یتیم بچوں نے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ دیکھا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی