صدر ن لیگ میاں شہبازشریف کی گرفتاری کے بعد اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار

شہبازشریف کی گرفتاری کے ساتھ ہی ہنڈرڈ انڈکس میں 900 پوائنٹس کی کمی،ہنڈرڈ انڈکس کم ہوکر40 ہزار 839 کی سطح پر آگیا

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ پیر ستمبر 16:43

صدر ن لیگ میاں شہبازشریف کی گرفتاری کے بعد اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 ستمبر2020ء) مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہبازشریف کی گرفتاری کے بعد اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہوگئی، شہبازشریف کی گرفتاری کے ساتھ ہی ہنڈرڈ انڈکس میں 900 پوائنٹس کی کمی ہوگئی، جس سے40 ہزار 839 کی سطح پر آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریوں اور سیاسی ماحول میں گرما گرمی کے باعث کاروباری سرگرمیاں مندی کا شکار ہوگئی ہے۔

سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے سے کترا رہے ہیں۔ اسی طرح ٹی وی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہبازشریف کی لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت خارج ہونے پر گرفتاری کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہوگئی ہے۔ شہبازشریف کی گرفتاری کے ساتھ ہی ہنڈرڈ انڈکس میں 900 پوائنٹس کی کمی ہوگئی، جس سے40 ہزار 839 کی سطح پر آگئی ہے۔

(جاری ہے)

 یاد رہے لاہورہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ جس کے بعد نیب نے شہباز شریف کوحراست میں لے لیا ہے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو کمرہ عدالت سے حراست میں لے کر روانہ ہو گئی ہے لاہور ہائیکورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران مسلم لیگ (ن ) کے صدر شہباز شریف نے کہا تھا کہ اڑھائی سو سال لگ جائیں گے مگر میرے خلاف کرپشن ثابت نہیں کی جا سکے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ دن رات محنت کر کے پنجاب کے عوام کی خدمت کی، بےنامی اثاثوں کا الزام بے بنیاد ہے شہباز شریف نے کہا کہ پروکیورمنٹ میں پاکستان کے ایک ہزار ارب روپے بچائے، اورنج لائن میں ہم نے بولی لگوائی حالانکہ قانون اجازت نہیں دیتا تھا. قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ میرا ضمیر مجھے مجبور کر رہا تھا اس لیے ہم نے اورنج لائن میں 600 ملین روپے بچائے ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر الزام لگایا گیا ہے کہ میرے بے نامی اثاثے ہیں، اختیارات سے تجاوز کیا ہوتا تو مجھے پھر اپنے بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہیے تھی میرے بچوں اور عزیزوں کی شوگر ملز کو نقصان ہوا. انہوں نے کہا کہ میرے والد نے 18 ماہ میں 6 فیکٹریاں لگائیں شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے دلائل مکمل کر لیے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔

 

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments