نوازشریف نے بہت سے حقائق پر سے پردہ اٹھایاہے،موجودہ وزیراعظم نے کنونشن سنٹر میں سلطانی گواہ بن کر اس کا اقرار کیا ہے، سینیٹر سراج الحق
سابق وزیراعظم اورموجودہ وزیراعظم کے بیانیے میں رتی برابر فرق نہیں کمیشن برائے ٹرتھ بنایا جائے، خواجہ آصف کے حوالے سے وزیر اعظم نے جو بات کی اس کی وضاحت خواجہ آصف ،حکومت یا آرمی چیف کی طرف سے آنی چاہیے تھی )ٹائیگر فورس سے خطرہ وہ بھتہ خوری نہ شروع کر دے،ماضی میں بھی اس طرح کی تنظیمیں بنیں اور کنٹرول سے باہر ہو گئیں 9 ٹائیگر فورس کوحکومت غنڈہ گردی کے لیے استعمال کرے گی، سابقہ حکومتوں کا ریکارڈ یہی ہے۔ حکومت ٹائیگر فورس ختم کرنے کا فوری اعلان کرے،امیر جماعت اسلامی پاکستان
پیر 19 اکتوبر 2020 23:53
(جاری ہے)
حکومت ٹائیگر فورس ختم کرنے کا فوری اعلان کرے ۔
حکمرانوں کے سینے میں کوئی دل اور ضمیر ہی اسلام آباد میں موسم کی خرابی کے باوجود قوم کی مائیں بہنیں بیٹیاں لیڈی ہیلتھ ورکرز رات کے وقت بھی احتجاج کے لیے سڑکوں پر موجود ہیں۔مگر وزیر اعظم ان کے پاس جاکر انہیں کوئی تسلی نہیں دے سکے۔ ان ماؤں بہنوں سے حکومت معافی مانگے، مطالبات تسلیم کرکے انھیں گھر بھجوائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکمران اپنے محلوں اور بنگلوں کو بچانے کیلئے کروڑوں اور اربوں خرچ کررہے ہیں اگر یہ پیسہ عوام پر خرچ کیا جاتا تو شاید عوام کاکوئی مسئلہ حل ہوجاتا ۔حکومت کنٹینروں پر خرچ کیا گیا پیسہ ہی لیڈی ہیلتھ ورکرز کو دے دیتی ۔لیڈی ہیلتھ ورکرز کا مطالبہ ہے کہ ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے موجودہ تنخواہوں میں ان کیلئے گھر کے اخراجات پورے کرنا ممکن ہیں مگر بے حس حکمران کسی کی بات سننے کو تیار نہیں۔حکمرانوں کا آئینی اور اخلاقی فرض ہے کہ وہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے پاس جائیں اور ان کے مطالبات سن کر انہیں پورا کریں جھک کر ان معافی مانگیں اور انہیں گھر بجھوانے کا انتظام کریں۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ آئین کسی جماعت کو ڈنڈا فورس بنانے کی اجازت نہیں دیتا چہ جائیکہ حکومت خود ڈنڈا فورس بنائے اوراسے دکانداروں ،ڈاکٹروں اور تاجروں کو ہراساں کرنے پر لگادے ۔یہ کام انتظامیہ اور پولیس کا ہے حکومت کیوں نوجوانوں کو ڈنڈے پکڑا کر شہریوں کو تنگ کرنے پر لگا رہی ہے ۔اگر حکومت کی دیکھا دیکھی دوسری جماعتوں نے بھی اپنی اپنی ڈنڈا بردار فورسزبنا لیں تو اس ملک کو صومالیہ،لبنان اور روانڈا بننے سے کوئی نہیں روک سکے گا ۔ٹائیگر فورس بنانے کا جس نے بھی مشورہ دیا ہے وہ ملک کو خانہ جنگی کی آگ میں دھکیلنا چاہتا ہے ۔یہ ملک و قوم کے خلاف بہت گہری سازش ہے ۔حکومت کا فرض ہے کہ فوری طور پر ٹائیگر فورس کے خاتمہ کا اعلان کرے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت لوگوں سے ان کا احتجاج کا آئینی اور جمہوری حق نہیں چھین سکتی ۔ابھی اسلام آباد سے سینکڑوں کلومیٹر دور احتجاج ہورہا ہے مگرحکومت کے اعصاب ابھی سے جواب دے گئے ہیں اور سابقہ حکومتیں اپنے خلاف احتجاج کو روکنے کے جو اقدامات آخری وقت میں کرتی تھیں تحریک انصاف کی حکومت نے ابھی سے کرنا شروع کردیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کے راستے پر ڈالنا ہے تو اس کا ایک ہی راستہ ہے کہ ملک میں خاندانوں اور افراد کی حکمرانی کی بجائے آئین و قانون کی حکمرانی قائم کی جائے ۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لاہور میں موسلادھار بارش، ژالہ باری، پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا
محکمہ تعلیم پنجاب میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
محکمہ داخلہ نے چینی شہریوں کی سکیورٹی کے معاملے پر سپیشل پروٹیکشن یونٹ کو مراسلہ جاری کر دیا
بانی چیئرمین کی ہدایت پر عام ،ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کی چوری ،دھاندلی کیخلاف احتجاجی ..
حمزہ شہباز شریف کی سید توصیف شاہ کی رہائشگاہ آمد، والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور پولیس کی جانب سے جمعتہ المبارک کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات
غزہ کے غیور مسلمانوں کا خونِ بے گناہی ایک دن ضرور رنگ لائے گا
ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کی سروسز ہسپتال آمد
صوبائی وزیرتعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت شاہراہوں کی تعمیر کا جائزہ اجلاس
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ..
لاہور نیب آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد،تین سوسے زائد متاثرین نے دادرسی کیلئے شرکت کی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام