آرمی چیف کی منتیں کرنے سے کام نہیں چلا تو لیگی رہنماؤں نے قومی راز کھولنا شروع کر دئیے
حکومت نے طریقے سے بھارتی پائلٹ کا معاملہ سنبھالتے ہوئے دونوں ممالک کو جنگ سے بچا لیا،اگر جنگ ہوتی تو عام بچے مرتے ،ایاز صادق کے بچے تو دبئی میں ہیں۔رؤف کلاسرا نے قومی اسمبلی میں ابھینندن کا معاملہ اچھالنے پر لیگی رہنماؤں کو آڑے ہاتھوں لے لیا
مقدس فاروق اعوان جمعرات 29 اکتوبر 2020 13:18
(جاری ہے)
ایک بڑی جنگ سے بچنے کے لیے بھارت کو فیس سیونگ دینا ضروری تھی۔ رؤف کلاسرا نے مزید کہا کہ اب یہ باتیں سامنے آ رہی ہیں کہ بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے سے قبل آرمی چیف کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں۔میری اپوزیشن سے شکایت ہے کہ اگر آپ کو اس فیصلے پر اعتراض تھا تو اس وقت بات کرتے،اب آپ کیسے قومی اسمبلی میں کھڑے ہو کر کہہ سکتے ہیں کہ ابھینندن کو کیوں رہا کیا گیا۔
یہ انتہائی شرمناک بات ہے،اپوزیشن کو سارا ماحول سمجھایا گیا تھا اور پھر اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا گیا تھا، اگر جنگ ہو جاتی تو یہاں پر غریبوں کے بچے مرتے ، ایاز صادق کے بچے تو دبئی بیٹھے ہیں۔انہوں نے اپنے بچوں کو چار چار کمپنیوں کا ممبر بنایا ہوا ہے،لیگی رہنماؤں کی جانب سے ایسی باتیں کرنا شرمناک ہے،اس کا مطلب یہ ہے کہ آئندہ کسی معاملے پر لیگی رہنماؤں کو اعتماد میں نہ لیا جائے۔اب اگر ان کی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے لڑائی چل رہی ہے ، اور منتیں کرنے کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا تو قومی رازوں سے پردہ اٹھانا شروع کر دیا۔رؤف کلاسرا نے مزید کہا کہ میں ابھینندن کے معاملے پر میں حکومت کے ساتھ ہوں۔حکومت نے اس معاملے کو بہت اچھے طریقے سے سنبھالا اور دونوں ممالک کو جنگ سے بچا لیا۔رؤف کلاسرا نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے : ۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار