بلاول بھٹو کاچودھری احمد مختار کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

مرحوم ایک ثابت قدم ،تجربے کار اور پارٹی کا سرمایہ تھے،ان کی کمی کو ہمیشہ محسوس کرینگے‘ چیئرمین پیپلزپارٹی مرحوم پنجاب میں پیپلزپارٹی کا ستون تھے،ہر نشیب و فراز میں پارٹی کیساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہے ‘ قمر زمان کائرہ،چوہدری منظور

بدھ 25 نومبر 2020 14:04

بلاول بھٹو کاچودھری احمد مختار کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وفاقی وزیر چودھری احمد مختار کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک ثابت قدم ،تجربے کار اور پارٹی کا سرمایہ تھے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوںنے کہا کہ چودھری احمد مختار کے انتقال سے بہت غمزدہ ہوں، ہم ان کی کمی کو ہمیشہ محسوس کریں گے،دعا گو ہوں اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میںاعلی مقام عطا فرمائے اورسوگوار خاندان کو صبر جمیل دے۔

پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ ، جنرل سیکرٹری چودھری منطور احمد اورپنجاب اسمبلی میںپارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے بھی چودھری احمد مختار کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چودھری احمد مختار کا انتقال ناقابل تلافی نقصان ہے ، ان کی سیاسی و سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

(جاری ہے)

احمد مختارنے پارٹی کے جنرل سیکرٹری کے طور پر شہید بی بی کے ساتھ کام کیا، وہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کا ستون تھے۔

چوہدری احمد مختار کے انتقال سے جیالے اداس ہیں، انہوںنے انتخابات میں پنجاب کے بڑے مہروں کو شکست دی،چودھری احمد مختار پارٹی کا بے بدل اثاثہ تھے،احمد مختار ہر نشیب و فراز میں پارٹی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہے ۔پیپلزپارٹی آج ایک سچے جیالے سے محروم ہو گئی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں